موجودہ حالات کے پیش نظر لہیہ میں کل تک اسکول بند رہیں گے
موجودہ حالات کے پیش نظر لہیہ میں کل تک اسکول بند رہیں گے لداخ، 9 مئی (ہ س)۔ بھارت اور پاکستان کے درمیان کشیدہ حالات کے پیش نظر لیہہ انتظامیہ نے ضلع بھر کے تمام سرکاری و نجی تعلیمی ادارے 9 اور 10 مئی کو بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر لیہہ سنتو
School closed


موجودہ حالات کے پیش نظر لہیہ میں کل تک اسکول بند رہیں گے

لداخ، 9 مئی (ہ س)۔ بھارت اور پاکستان کے درمیان کشیدہ حالات کے پیش نظر لیہہ انتظامیہ نے ضلع بھر کے تمام سرکاری و نجی تعلیمی ادارے 9 اور 10 مئی کو بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر لیہہ سنتوش سکھدیوا نے ایک اعلامیہ میں بتایا کہ موجودہ غیر یقینی صورتحال کے پیش نظر احتیاطی تدابیر کے طور پر تمام اسکولوں کو دو روز کے لیے بند کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ اقدام شہریوں کی سلامتی کو مدنظر رکھتے ہوئے اٹھایا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق جمعرات کی شب بھارت نے جموں، پٹھانکوٹ، ادھمپور سمیت مختلف مقامات پر پاکستانی افواج کی جانب سے فوجی تنصیبات کو نشانہ بنانے کی کوشش کو ناکام بنا دیا۔ میزائل اور ڈرونز کے ذریعے کیے گئے ان حملوں کے بعد خطے میں کشیدگی مزید بڑھ گئی ہے، جس کے باعث سیکورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے۔ ڈپٹی کمشنر نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ محتاط رہیں، افواہوں سے گریز کریں اور کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری طور پر ہیلپ لائن نمبر 112 پر رابطہ کریں۔

ہندوستھان سماچار

--------------

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande