ہندوستان کی جوابی کارروائی سے پاکستان لرزا : کراچی بندرگاہ اور پشاور میں زبردست دھماکے، بلیک آوٹ اور موبائل نیٹ ورک ڈاون
اسلام آباد، 9 مئی (ہ س)۔ ہندوستان کی جوابی فوجی کارروائی کے بعد پاکستان میں کشیدگی اپنے عروج پر ہے۔ جمعرات کی دیررات کراچی بندرگاہ پر آٹھ سے بارہ زور دار دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں، جس کے بعد پورے خطے میں ہنگامی بلیک آوٹ نافذ کر دیا گیا اور موبائل نیٹ ورک مکمل طور پر بند ہو گیا۔
جوابی کارروائی میں بھارتی بحریہ نے بھی مورچہ سنبھال لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ہندوستانی بحریہ نے پاکستان کی کراچی بندرگاہ اور اس سے منسلک اسٹریٹجک مقامات پر درست حملہ کیا ہے۔ یہ حملہ پاکستان کی جانب سے بڑھتے ہوئے حملوں اور سرحد پار سے ہونے والی سرگرمیوں کے جواب میں کیا گیا ہے۔
ادھر پشاور شہر سے بھی زور دار دھماکے کی خبر سامنے آئی ہے۔ مقامی میڈیا اور شہریوں کے مطابق دھماکے کے بعد علاقے میں افراتفری اور بھگدڑ مچ گئی۔ اگرچہ ابھی تک سرکاری طور پر دھماکے کے مقام اور وجہ کی تصدیق نہیں ہوسکی ہے تاہم پاکستانی سیکورٹی اداروں نے علاقے کو سیل کرکے جانچ شروع کر دی ہے۔
بھارتی جوابی کارروائی کے علاوہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں پاکستانی فوج کے ٹھکانوں پر حملوں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ مسلح افراد نے پاک فوج کے فرنٹیئر کور ہیڈ کوارٹر کو نشانہ بنایا۔ فائرنگ کے بعد کئی دھماکے ہوئے۔ ان واقعات کے بعد پاکستان میں ہائی الرٹ کا اعلان کر دیا گیا ہے اور ملک بھر میں حساس مقامات پر سکیورٹی سخت کر دی گئی ہے۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / انظر حسن