پاکستان نے جمعہ کی صبح دوبارہ جموں میں گولے داغے
پاکستان نے جمعہ کی صبح دوبارہ جموں میں گولے داغے جموں، 9 مئی (ہ س)۔ جموں شہر جمعہ کی صبح اس وقت لرز اٹھا جب علی الصبح یکے بعد دیگرے زور دار دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں، جس کے بعد شہر میں فوری بلیک آؤٹ کر دیا گیا۔ یہ دھماکے اس وقت ہوئے جب بھارت نے پاک
Jammu under attack


پاکستان نے جمعہ کی صبح دوبارہ جموں میں گولے داغے

جموں، 9 مئی (ہ س)۔ جموں شہر جمعہ کی صبح اس وقت لرز اٹھا جب علی الصبح یکے بعد دیگرے زور دار دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں، جس کے بعد شہر میں فوری بلیک آؤٹ کر دیا گیا۔ یہ دھماکے اس وقت ہوئے جب بھارت نے پاکستان کی جانب سے سرحدی علاقوں میں فوجی تنصیبات کو نشانہ بنانے کی کوشش کو ناکام بنایا۔

سیکورٹی ذرائع کے مطابق صبح 3:50 سے 4:45 کے درمیان سائرن بجنے کے بعد فضا میں مشتبہ ڈرونز اور گھومتی بارودی اشیاء کی سرگرمی دیکھی گئی، جس پر فورسز نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ممکنہ خطرے کو ناکارہ بنا دیا۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیوز میں آسمان میں اڑتی ہوئی اشیاء اور اُن کے دھماکوں سے تباہ ہونے کے مناظر واضح طور پر دیکھے جا سکتے ہیں۔

دوسری جانب رات بھر پاکستان کی جانب سے پونچھ، راجوری اور جموں کے مختلف علاقوں میں جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے شدید گولہ باری اور فائرنگ کی گئی، جس کا بھارتی افواج نے مؤثر اور بھرپور جواب دیا۔ جموں کے ڈپٹی کمشنر نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ ہوشیار رہیں، افواہوں پر کان نہ دھریں اور مکمل سکون و احتیاط کا مظاہرہ کریں۔بھارت و پاکستان کے درمیان بڑھتی کشیدگی کے پیش نظر جموں خطے میں تمام اسکول، کالج اور جامعات کو عارضی طور پر بند کر دیا گیا ہے۔

ہندوستھان سماچار

--------------

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande