رانچی،4مئی (ہ س)۔
بی جے پی کے ریاستی صدر اور قائد حزب اختلاف بابولال مرانڈی نے دعویٰ کیا کہ 6 مئی کو رانچی میں منعقد ہونے والی کانگریس کی ریاستی سطح کی آئین بچاو¿ ریلی ایک ڈرامہ ہے۔ کانگریس نے آئین اور جمہوریت پر جتنے بھی حملے کیے وہ ملک کی تاریخ میں سیاہ صفحات کے طور پر درج ہیں۔
مرانڈی نے اتوار کو پارٹی کے ریاستی دفتر میں منعقدہ ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ کانگریس نے اپنے 60 سال کے دور حکومت میں 79 بار آئین میں ترمیم کی، جو صرف خوش کرنے اور اقتدار کے لیے کی گئی۔ غیر کانگریسی حکومتوں کو گرانے کے لیے صدر راج (آرٹیکل 356) کا بار بار غلط استعمال کیا گیا۔
مرانڈی نے کہا کہ 1966-1977 کے درمیان 25 بار آئین میں ترمیم کی گئی۔ عدلیہ میں مداخلت کرتے ہوئے، اندرا گاندھی نے 25 اپریل 1973 کو تین سینئر ججوں کو نظرانداز کرتے ہوئے اے این رے کو چیف جسٹس مقرر کیا۔ یہ فیصلہ کیسوانند بھارتی کیس میں اکثریت کے خلاف ووٹ دینے والے جج کو ترقی دے کر عدلیہ پر دباو¿ ڈالنے کی کوشش تھی۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / عطاءاللہ