اومریا، 5 مئی (ہ س)۔
اومریا ضلع کے باندھو گڑھ ٹائیگر ریزرو علاقے کے تحت مان پور رینج کے گاو¿ں نروار میں نالے میں پھیلنے والے کرنٹ سے پیر کو دو نوجوانوں کی موت ہو گئی۔ بتایا جا رہا ہے کہ یہ تار جانوروں کے غیر قانونی شکار کے مقصد سے لگائے گئے تھے۔
واقعہ کی اطلاع ملتے ہی تالاپولیس چوکی کے انچارج وریندر یادو اپنی ٹیم کے ساتھ موقع پر پہنچ گئے اور تحقیقات شروع کردی۔ انہوں نے بتایا کہ گرام نروار ساکن پشپیندر جیسوال ولد موتی لال جائسوال عمر35 سال ساکن گاﺅںنروار اور وپن د ہیا ولد سورج دین دہیا عمر28 سال موقع پر ہی فوت ہوگئے اور پولیس کارروائی کررہی ہے۔
قابل ذکر ہے کہ باندھو گڑھ ٹائیگر ریزرو علاقے کے ریونیو گاو¿ں میں بجلی کا کرنٹ لگا کر جنگلی جانوروں کا کھلے عام شکار کیا جا رہا ہے اور پارک انتظامیہ کو بھی اس کا علم نہیں ہے جس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ رات کی گشت اور گشت کے نام پر جو کچھ ہو رہا ہے، یہ ٹائیگر ریزرو انتظامیہ کی لاپرواہی کا نتیجہ ہی کہا جائے گا جس کی وجہ سے پشپیندر جائسوال کے چھوٹے چھوٹے بچوں کے سر سے والد کا سایہ اٹھ گیا اور وپن دہیا جس کی شادی پچھلے سال ہی ہوئی اس کی نئی نویلی دلہن پر قیامت آ گئی۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / عطاءاللہ