مرحوم اداکار عرفان خان کے بیٹے بابل خان ان دنوں سوشل میڈیا پر خبروں میں ہیں۔ حال ہی میں فلم 'لاگ آؤٹ' میں نظر آنے والے بابل کی ایسی ہی دو ویڈیوز وائرل ہو رہی ہیں، جن میں ان کے جذباتی انداز کو دیکھ کر مداح کافی پریشان ہو گئے ہیں۔ ویڈیو میں بابل خان بہت جذباتی ہو کر روتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔ اس ویڈیو میں انہوں نے بالی ووڈ انڈسٹری کے تئیں اپنی ناراضگی کا کھل کر اظہار کیا ہے۔ اننیا پانڈے سمیت کچھ دیگر اداکاروں کا نام لیتے ہوئے، بابل نے انڈسٹری میں مروجہ جانب داری کے رجحان پر سوالات اٹھائے ہیں۔ ان کا یہ روپ ان کے مداحوں کو جذباتی بنا رہا ہے اور بہت سے لوگ ان کی حمایت میں آ رہے ہیں اور انہیں مضبوط رہنے کا مشورہ دے رہے ہیں۔
ویڈیو میں ان کا غصہ اور درد صاف نظر آرہا ہے۔ پہلی ویڈیو میں، بابل نے کہا، میں آپ سب کو بتانا چاہتا ہوں کہ بالی ووڈ میں بہت سے لوگ ہیں، جیسے شانایا کپور، اننیا پانڈے، ارجن کپور، سدھانت چترویدی، راگھو جوئیل، آدرش گوراو اور یہاں تک کہ... اریجیت سنگھ؟ اور بھی بہت سے نام ہیں۔ بالی ووڈ بہت برا ہے، بہت بدتمیز ہے۔
دوسری ویڈیو میں بابل نے اپنے جذبات کا اظہار مزید گہرے انداز میں کیا- بالی ووڈ سب سے زیادہ جعلی انڈسٹری ہے، لیکن کچھ لوگ ایسے بھی ہیں جو چاہتے ہیں کہ بالی ووڈ بہتر ہو۔ یہ کہہ کر وہ کیمرے کے سامنے پھوٹ پھوٹ کر رونے لگے۔
بابل خان کی ویڈیو وائرل ہوتے ہی انہوں نے اپنا انسٹاگرام اکاؤنٹ غیر فعال کر دیا۔ خیال کیا جا رہا ہے کہ ویڈیو پر ہنگامہ اور لوگوں کے ردعمل کے بعد بابل نے خود کو سوشل میڈیا سے دور کر لیا ہے۔
بابل مرحوم اداکار عرفان خان اور سوتاپا سکدر کے بیٹے ہیں۔ عرفان اور سوتاپا کی شادی 1995 میں ہوئی اور ان کے دو بیٹے بابل اور ایان ہیں۔ بابل نے اپنے کیریئر کا آغاز فلم 'کالا' سے کیا، جس میں وہ ترپتی ڈمری کے مقابل نظر آئے۔
قابل ذکر ہے کہ بابل کے والد عرفان خان سال 2020 میں 53 سال کی عمر میں انتقال کر گئے تھے۔عرفان کا شمار ہندوستانی سنیما کے باصلاحیت اداکاروں میں کیا جاتا ہے۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / عبدالواحد