سعودی عرب کے وزیر خارجہ دمشق پہنچے، شام کی معیشت کا استحکام اہم ایجنڈہ
دمشق، 31 مئی (ہ س)۔ سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان ہفتے کے روز ایک اعلیٰ سطحی اقتصادی وفد کے ساتھ شام کے دارالحکومت دمشق پہنچے۔ اس دورے کا مقصد جنگ زدہ شام کی معیشت کو سہارا دینا ہے۔ شامی وزارت خارجہ کی جانب سے دی گئی معلومات میں کہا گی
سعودی عرب کے وزیر خارجہ دمشق پہنچے، شام کی معیشت کا استحکام اہم ایجنڈہ


دمشق، 31 مئی (ہ س)۔ سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان ہفتے کے روز ایک اعلیٰ سطحی اقتصادی وفد کے ساتھ شام کے دارالحکومت دمشق پہنچے۔ اس دورے کا مقصد جنگ زدہ شام کی معیشت کو سہارا دینا ہے۔ شامی وزارت خارجہ کی جانب سے دی گئی معلومات میں کہا گیا ہے کہ وزیر خارجہ اسد الشیبانی نے دمشق کے ہوائی اڈے پر شہزادہ فیصل کا پرتپاک استقبال کیا۔

تقریباً 14 سال تک جاری رہنے والی خانہ جنگی کے بعد گزشتہ سال دسمبر میں بشار الاسد کی حکومت ختم ہو گئی تھی۔ اس کے بعد نئی حکومت کے اقتدار میں آنے کے بعد سعودی عرب شام کی تعمیر نو میں ایک اہم علاقائی شراکت دار کے طور پر سامنے آیا ہے۔

سعودی وزارت خارجہ کے مطابق شہزادہ فیصل عبوری صدر احمد الشرع سے ملاقات کریں گے۔ اس کے ساتھ ساتھ اعلیٰ سطحی اقتصادی وفد شامی حکام کے ساتھ دوطرفہ تعاون پر بات چیت کرے گا، تاکہ شام کی اقتصادی طاقت اور ادارہ جاتی ڈھانچے کی تعمیر نو کی جا سکے۔

شہزادہ فیصل اور اسد الشیبانی ہفتے کی سہ پہر ایک مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کریں گے، جس میں ممکنہ اقتصادی معاہدوں اور تعاون کی تفصیلات جاری کی جائیں گی۔

رواں ماہ کے اوائل میں امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے اپنے دورہ ریاض کے دوران شام پر سے امریکی پابندیاں ہٹانے کا اعلان کیا تھا۔ اس فیصلے کو شام کی معیشت کی تعمیر نو کی جانب ایک اہم قدم قرار دیا جا رہا ہے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالواحد


 rajesh pande