شیر میسور ٹیپو سلطان ہندوستان کی جنگ آزادی کے ان اولین سپہ سالاروں میں سرفہرست ہے جو آخری دم تک انگریزوں سے نبرد آزما رہے کہ وطن عزیز پر انگریز غالب نہ
آسکیں۔ ٹیپو سلطان 10 نومبر 1750ء کو دیونہلی قلعے میں سلطان حید علی کے یہاں پیدا ہوئے۔ برصغیر میں برطانوی نو آبادیاتی نظام کی راہ کے سب سے بڑے کانٹے سلطان حیدر علی اور ٹیپو سلطان تھے جن کے مابین 1767ء تا 1799ء چار جنگیں ہوئیں۔ ٹیپو نے اپنے والد سلطان حیدر علی کی نگہداشت میں کرنل بیلی، کرنل برتیھ ویٹ سرایر کوٹ اور بریگیڈر جنرل جیمس اسٹوارٹ جیسے آزمودہ کار انگریزافسروں کو شکست دی۔ یہ پہلا موقع تھا جب ہندوستان میں انگریزوں کو ہار کا منھ دیکھنا پڑا۔ اگرچہ 1782ء میں دوسری اینگلو میسور جنگ کے دوران، حیدر علی کی موت ہوگئی، لیکن ٹیپو نے حیدر علی کی کمی محسوس نہیں ہونے دی اور جنگی حکمت عملیوں کے سبب انگریزوں کو بھاری نقصان پہنچایا۔ چوتھی اینگلو میسور جنگ 1799ء کے دوران سلطنت خداداد پر ایسٹ انڈیا کمپنی، مرہٹوں اور نظام حیدرآباد کی 50؍ ہزار مشترکہ مسلح افواج نے یلغار کی جو ٹیپو کی آخری جنگ ثابت ہوئی۔ ٹیپو نے انگریزوں کے خلاف بھرپور مزاحمت کی اور اور 4 مئی، 1799ء کو میدان جنگ میں دلیری اورشجاعت سے مقابلہ کرتے ہوئے شہید ہوگئے۔
دیگر اہم واقعات:
1854 - ہندوستان کا پہلا ڈاک ٹکٹ باضابطہ طور پر جاری کیا گیا۔
1927 - امریکہ میں اکیڈمی آف موشن پکچر آرٹس کا قیام عمل میں آیا جس نے 'آسکر' ایوارڈ دینا شروع کیا۔
1959-پہلے گریمی ایوارڈز کا انعقاد کیا گیا۔
1979 - مارگریٹ تھیچر برطانیہ کی وزیر اعظم منتخب ہوئیں۔ وہ پورے یورپ میں اس عہدے پر فائز ہونے والی پہلی خاتون تھیں۔
1980 - مارشل ٹیٹو یوگوسلاویہ میں انتقال کر گئے۔
1983 - چین نے ایٹمی تجربہ کیا۔
پیدائش
1905 - انا چنڈی - ہندوستان کی پہلی خاتون جج تھیں۔
1902 - کے سی ریڈی - کرناٹک کے پہلے وزیر اعلی اور مدھیہ پردیش کے سابق گورنر۔
1767 - تیاگراج - کرناٹک موسیقی کے مشہور شاعر اور موسیقار۔
انتقال
1799 - ٹیپو سلطان - میسور ریاست کے حکمراں، شیر میسور کے نام سے مشہور۔
1957 - ہیم چندر رائچودھری - ہندوستانی مورخ۔
1932 - رامدینی سنگھ - بہار کے پہلے مجاہد آزادی تھے جنہیں موت کی سزا سنائی گئی۔
2008 - پنڈت کشن مہاراج- مشہور طبلہ نواز۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / عبدالواحد