راہل گاندھی نے پونچھ میں حالیہ پاکستانی شیلنگ کو بڑا سانحہ قرار دیا۔
جموں, 24 مئی (ہ س)۔ کانگریس کے سینئر رہنما اور قائد حزب اختلاف راہل گاندھی نے ہفتہ کے روز پونچھ کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے حالیہ سرحد پار پاکستانی گولہ باری سے متاثرہ خاندانوں سے ملاقات کی اور ان کے دکھ درد میں شریک ہوئے۔راہل گاندھی نے اس موقع پر
Rahul Gandhi


جموں, 24 مئی (ہ س)۔

کانگریس کے سینئر رہنما اور قائد حزب اختلاف راہل گاندھی نے ہفتہ کے روز پونچھ کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے حالیہ سرحد پار پاکستانی گولہ باری سے متاثرہ خاندانوں سے ملاقات کی اور ان کے دکھ درد میں شریک ہوئے۔راہل گاندھی نے اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اس واقعے کو ایک بڑا سانحہ قرار دیا اور کہا کہ اس گولہ باری میں متعدد افراد جاں بحق ہوئے جبکہ کئی خاندانوں کو جانی و مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑا ہے۔انہوں نے کہا کہ میں نے متاثرہ افراد سے بات کی، ان کے مسائل کو سمجھنے کی کوشش کی۔

ان کا کہنا ہے کہ وہ اپنے کچھ مطالبات قومی سطح پر اٹھانا چاہتے ہیں، اور میں ان کی آواز پارلیمنٹ میں ضرور پہنچاؤں گا۔راہل گاندھی کے اس دورے کو عوامی یکجہتی اور ہمدردی کے ایک اہم پیغام کے طور پر دیکھا جا رہا ہے، جس میں انہوں نے متاثرین کے ساتھ بھرپور اظہارِ یکجہتی کیا اور ان کے مسائل کو اجاگر کرنے کا یقین دلایا۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande