مس انگلینڈ مس ورلڈ 2025 سے دستبردار، خود کو جسم فروش محسوس کرنے لگی
مس انگلینڈ مس ورلڈ 2025 سے دستبردار، خود کو جسم فروش محسوس کرنے لگیحیدرآباد، 24 مئی (ہ س)۔ بین الاقوامی مقابلہ حسن مس ورلڈ 2025 اس وقت شدید تنازعہ کا شکار ہو گیا ہے، جب موجودہ مس انگلینڈ، مِلّا میگی نے اچانک مقابلے سے دستبردار ہونے کا اعلان کر دیا۔
مس انگلینڈ مس ورلڈ 2025 سے دستبردار،خود کو جسم فروش محسوس کرنے لگی


مس انگلینڈ مس ورلڈ 2025 سے دستبردار، خود کو جسم فروش محسوس کرنے لگیحیدرآباد، 24 مئی (ہ س)۔ بین الاقوامی مقابلہ حسن مس ورلڈ 2025 اس وقت شدید تنازعہ کا شکار ہو گیا ہے، جب موجودہ مس انگلینڈ، مِلّا میگی نے اچانک مقابلے سے دستبردار ہونے کا اعلان کر دیا۔ 74 سالہ تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے کہ کسی موجودہ ٹائٹل ہولڈر نے مس ورلڈ جیسے عالمی مقابلے سے رضاکارانہ طور پر کنارہ کشی اختیار کی ہو۔ مِلّا میگی، جو برطانیہ کے علاقے، کارنوال سے تعلق رکھتی ہیں اور پیشے کے اعتبار سے ایک لائف گارڈ ہیں، نے اس فیصلے کے پیچھے احساسِ استحصال اور اخلاقی کشمکش کو وجہ قرار دیا ہے۔میگی نے برطانوی اخبار دی سن کو دیے گئے ایک خصوصی انٹرویو میں انکشاف کیا کہ حیدرآباد میں مس ورلڈ کے دوران ان کے ساتھ ایسا برتاؤ کیا گیا جو خود کو جسم فروش محسوس کروانے کے مترادف تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ امیدواروں کو ہر وقت میک اپ اور بول گاؤن پہننے پر مجبور کیا جاتا تھا، حتیٰ کہ ناشتے کے وقت بھی۔ انہوں نے بتایا کہ انہیں اور دیگر امیدواروں کو شام کے ایونٹس میں دولت مند مرد اسپانسرز کے ساتھ میز پر بیٹھنے پر مجبور کیا جاتا تھا تاکہ ان کی خوشنودی حاصل کی جا سکے۔ مِلّا کے الفاظ میں: ہمیں ان لوگوں کو خوش کرنے کے لیے رکھا گیا تھا اور ہمیں ایسے بٹھایا جاتا جیسے ہم ناچنے والے بندر ہوں۔ میں یہ سب برداشت نہیں کر سکی۔‘‘ مِلّا میگی نے مس ورلڈ کے مشہور نعرے کو بھی سخت تنقید کانشانہ بنایا اور کہا کہ یہ صرف ایک دکھاوا ہے کیونکہ حقیقت میں اس پلیٹ فارم پر ظاہری خوبصورتی کو اصل اہمیت دی جاتی ہے، نہ کہ کردار یا سماجی خدمات کو۔ ابتدائی طور پر ان کی دستبرداری کی وجہ ذاتی وجوہات بتائی گئی تھی، لیکن انٹرویو کے بعد واضح ہو گیا کہ ان کی دستبرداری کے پیچھے سنگین اخلاقی اور جذباتی مسائل کارفرما تھے۔ مِلّا میگی کی دستبرداری کے بعد، اب رنر اپ شارلٹ گرانٹ مس انگلینڈ کی حیثیت سے مس ورلڈ 2025 میں حصہ لیں گی۔ یاد رہے کہ مس ورلڈ 2025 کا فائنل 31 مئی کو حیدرآباد کے ہائی ٹیکس ایگزیبیشن سینٹر میں منعقد ہونے جارہاہے، جہاں دنیا بھر سے درجنوں ممالک کی حسینائیں شرکت کریں گی۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق


 rajesh pande