ملیشیا ماسٹرز : کدامبی سری کانت نے تین سال بعد کسی فائنل میں جگہ بنائی
نئی دہلی، 24 مئی (ہ س)۔ ہندوستانی بیڈمنٹن کھلاڑی کدامبی سری کانت نے ملیشیا ماسٹرز سپر 500 ٹورنامنٹ کے مردوں کے سنگلز کے فائنل میں جگہ بنا لی ہے۔ انہوں نے یہ کامیابی ہفتے کے روز جاپان کے یوشی تناکا کو سیدھے گیمز میں شکست دے کر حاصل کی۔ 2021 ورلڈ چیمپ
Malaysia Masters: Kidambi Srikanth in any final after 3 yrs


نئی دہلی، 24 مئی (ہ س)۔ ہندوستانی بیڈمنٹن کھلاڑی کدامبی سری کانت نے ملیشیا ماسٹرز سپر 500 ٹورنامنٹ کے مردوں کے سنگلز کے فائنل میں جگہ بنا لی ہے۔ انہوں نے یہ کامیابی ہفتے کے روز جاپان کے یوشی تناکا کو سیدھے گیمز میں شکست دے کر حاصل کی۔

2021 ورلڈ چیمپیئن شپ سلور میڈلسٹ 32 سالہ سری کانت نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے پرانے انداز کی جھلک دکھائی۔ تیز نیٹ پلے اور جارحانہ شاٹس کی بنیاد پر ا نہوں نے عالمی نمبر 23 تناکا کو 21-18، 24-22 سے شکست دی۔

یہ چھ برسوں میں بی ڈبلیو ایف ورلڈ ٹور پر سری کانت کی پہلی فائنل انٹری ہے۔ اس سے قبل وہ 2019 انڈیا اوپن میں رنر اپ تھے۔ سری کانت نے آخری بار 2017 میں چار خطاب اپنے نام کئے تھے۔ ایک وقت میں عالمی نمبر 1 رہے سری کانت کی موجودہ رینکنگ 65 ویں ہے ۔ وہ گزشتہ چند برسوں میں فارم اور فٹنس کے حوالے سے جدوجہد کر رہے ہیں لیکن اس کارکردگی سے انہوں نے واپسی کے آثار دکھائے ہیں۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande