گڈی گینگ کا چالاک ٹھگ گرفتار
نئی دہلی، 24 مئی (ہ س)۔ نئی دہلی ضلع کے نارتھ ایونیو پولیس اسٹیشن نے انیل عرف امیت عرف سنی (30) کو گرفتار کیا، جو 'گڈی گینگ' کا ایک سرگرم رکن ہے۔ ملزم طویل عرصے سے مفرور تھا اور اس کے خلاف دہلی کے مختلف تھانوں میں دھوکہ دہی، چوری اور جعلسازی کے آ
گڈی گینگ کا چالاک ٹھگ گرفتار


نئی دہلی، 24 مئی (ہ س)۔

نئی دہلی ضلع کے نارتھ ایونیو پولیس اسٹیشن نے انیل عرف امیت عرف سنی (30) کو گرفتار کیا، جو 'گڈی گینگ' کا ایک سرگرم رکن ہے۔ ملزم طویل عرصے سے مفرور تھا اور اس کے خلاف دہلی کے مختلف تھانوں میں دھوکہ دہی، چوری اور جعلسازی کے آٹھ مقدمات درج ہیں۔

پولیس کے مطابق ملزم رگھویر نگر کا رہنے والا ہے اور وہ گرفتاری سے بچنے کے لیے بار بار اپنا نام بدلتا رہتا تھا۔ پولیس افسر کے مطابق گڈی گینگ دو افراد کی ٹیم میں کام کرتا تھا۔ پہلا ممبر کسی خاتون سے بات کر کے اس کا اعتماد جیتتا، پھر دوسرا ممبر آ کر اپنا تعارف ایک نوکر کے طور پر کرتا جو اپنے مالک سے بھاگا تھا اور جعلی نوٹوں سے بھرا بیگ دکھاتا۔ کچھ اصلی نوٹ اوپر رکھے ہوئے تھے تاکہ بیگ اصلی نظر آئے۔ اس کے بعد وہ خاتون سے کہتا کہ وہ بیگ نہیں لے سکتا اور اس کے بدلے زیورات لے گا۔ جیسے ہی خاتون نے زیورات دیے دونوں ملزمان فرار ہوگئے۔

اس کے علاوہ یہ گینگ ہسپتالوں میں بھی سرگرم تھا۔ وہ تنہا خواتین مریضوں کو نشانہ بناتے اور مدد کے نام پر ان کا قیمتی سامان چوری کرتے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ بھی جاری کیے گئے ہیں۔ فی الحال پولیس اس کے دوسرے ساتھی کی تلاش کر رہی ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande