دہلی میں بڑھتے ہوئے پانی کے بحران پر قائدِ حزب اختلاف کی آتشی نے وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا کو لکھاخط
نئی دہلی، 24 مئی(ہ س)۔ دہلی میں پانی کی بڑھتی ہوئی قلت اور سنگین بحران کو دیکھتے ہوئے قائدِ حزب اختلاف کی آتشی نے وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا کو خط لکھ کر ملاقات کی درخواست کی ہے۔ آتشی نے اپنے خط میں لکھا ہے: ٹینکروں کے سامنے قطار میں کھڑی خواتین، بالٹیوں
دہلی میں بڑھتے ہوئے پانی کے بحران پر قائدِ حزب اختلاف کی آتشی نے وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا کو لکھاخط


نئی دہلی، 24 مئی(ہ س)۔

دہلی میں پانی کی بڑھتی ہوئی قلت اور سنگین بحران کو دیکھتے ہوئے قائدِ حزب اختلاف کی آتشی نے وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا کو خط لکھ کر ملاقات کی درخواست کی ہے۔ آتشی نے اپنے خط میں لکھا ہے: ٹینکروں کے سامنے قطار میں کھڑی خواتین، بالٹیوں اور مٹکوں کے ساتھ انتظار کرتے بچے یہ مناظر اب دہلی کی نئی پہچان بنتے جا رہے ہیں۔ کیا بی جے پی نے دہلی والوں کو ایسی ہی دہلی کا خواب دکھایا تھا؟ انہوں نے کہا: وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا کی قیادت میں دہلی میں پانی کی سپلائی 24-24 گھنٹے تک بند رہتی ہے۔ عوام پریشان ہیں لیکن حکومت اور وزراءخاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں۔ بی جے پی کی چار انجن والی حکومت مرکز، ایل جی، ایم سی ڈی اور اب وزیر اعلیٰ کی کرسی کے باوجود دہلی کی عوام پانی جیسی بنیادی سہولت کے لیے بھی محتاج ہے۔ آتشی نے کہا: اگر مئی میں ہی یہ حالات ہیں، تو گرمی میں مزید اضافہ ہونے پر کیا ہوگا؟ کیا حکومت دہلی کے لوگوں کو پینے کا پانی بھی بھگوان بھروسے چھوڑ دینا چاہتی ہے؟ دہلی میں پانی کی کمی صرف انتظامی کوتاہی نہیں بلکہ عوام کے تئیں بی جے پی حکومت کی سنگین لاپرواہی ہے۔قائدِ حزب اختلاف آتشی نے وزیر اعلیٰ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا:میں یہ خط دہلی میں پیدا ہونے والے شدید پانی کے بحران کے سلسلے میں لکھ رہی ہوں، جس سے پورا شہر اس وقت دوچار ہے۔ ابھی تو صرف مئی کا مہینہ ہے، گرمیوں کی شدت آنا باقی ہے، لیکن دہلی کی عوام پہلے ہی پانی کی شدید قلت سے پریشان ہے۔انہوں نے مزید کہا:شہر کے ہر گوشے میں لوگ پانی کی کمی سے پریشان ہیں۔ ٹینکروں کے سامنے قطار میں کھڑی خواتین، بالٹیوں اور مٹکوں کے ساتھ انتظار کرتے بچے، اور پینے کے پانی کے لیے بڑی بوتلیں خریدتے خاندان یہ سب دہلی کی نئی شناخت بنتے جا رہے ہیں۔ کیا بی جے پی نے دہلی والوں کو ایسے خواب دکھائے تھے؟خط میں آتشی نے لکھا: آپ کی قیادت میں بی جے پی حکومت کے راج میں دہلی والوں کی پانی کی سپلائی 24-24 گھنٹے بند ہو رہی ہے۔ جگہ جگہ پانی کی بندش کے پیغامات لوگوں کے موبائل پر آ رہے ہیں، لیکن آپ کی حکومت اور آپ کے وزراءمکمل طور پر خاموش ہیں نہ کوئی پختہ منصوبہ ہے ، نہ کوئی ریلیف کا کام ہو رہا ہے۔انہوں نے کہا: یہ بہت افسوسناک ہے کہ بی جے پی کی چار انجن کی حکومت مرکز، ایل جی، ایم سی ڈی، اور اب وزیر اعلیٰ کا عہدہ بھی ہونے کے باوجود دہلی کی عوام پانی جیسی بنیادی ضرورت کے لیے ترس رہی ہے۔ جب مئی میں یہ حال ہے، تو جون اور جولائی میں کیا ہوگا؟ کیا آپ کی حکومت دہلی کے شہریوں کو پینے کے پانی کے لیے بھی تقدیر کے حوالے کر دینا چاہتی ہے؟آخر میں آتشی نے کہا: محترمہ وزیر اعلیٰ، یہ صرف ایک انتظامی ناکامی نہیں بلکہ عوام کے تئیں آپ کی حکومت کی سنگین لاپروائی ہے۔ عام آدمی پارٹی کے تمام ایم ایل ایز آپ سے ملاقات کے خواہاں ہیں تاکہ دہلی کے ہر علاقے میں پانی کی قلت سے متعلق مسائل آپ کے سامنے رکھے جا سکیں۔ ہمیں امید ہے کہ آپ جمہوری روایت کا احترام کرتے ہوئے اس اہم عوامی مسئلے پر جلد ہمیں ملاقات کا وقت دیں گی۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Md Owais Owais


 rajesh pande