اداکار مکل دیو کے انتقال پر فلمی ستاروں کا خراج عقیدت
نئی دہلی، 24 مئی (ہ س)۔ اداکار مکل دیو کے انتقال سے فلم انڈسٹری سوگ میں ہے۔ مکل دیو کا بدھ کی دیر رات 54 سال کی عمر میں انتقال ہو گیا۔ کئی بالی ووڈ ستاروں نے انہیں یاد کرتے ہوئے اپنے غم کا اظہار کیا ہے۔ اداکار اجے دیوگن نے مکل دیو کی موت پر غم کا اظ
اداکار مکل دیو کے انتقال پر فلمی ستاروں کا خراج عقیدت


نئی دہلی، 24 مئی (ہ س)۔ اداکار مکل دیو کے انتقال سے فلم انڈسٹری سوگ میں ہے۔ مکل دیو کا بدھ کی دیر رات 54 سال کی عمر میں انتقال ہو گیا۔ کئی بالی ووڈ ستاروں نے انہیں یاد کرتے ہوئے اپنے غم کا اظہار کیا ہے۔

اداکار اجے دیوگن نے مکل دیو کی موت پر غم کا اظہار کرتے ہوئے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر لکھا، اب بھی یقین نہیں آرہا، مکل، یہ بہت جلد اور اچانک ہے۔ آپ مشکل ترین وقت کو بھی اپنے طریقے سے آسان بناتے تھے۔ اوم شانتی۔

اداکار سنیل شیٹی نے مکل دیو کی موت پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے انسٹاگرام پر لکھا، میں مکمل طور پر صدمے میں اور غم زدہ ہوں، مکل بہت جلد چلے گئے، خدا اس مشکل وقت میں ان کے خاندان کو قوت دے۔

ٹی وی اداکارہ دیپ شکھا ناگپال نے سوشل میڈیا پر لکھا کہ میں یقین نہیں کر سکتی۔

اداکارہ سشمیتا سین نے انسٹاگرام پر اپنی تصویر شیئر کرکے مکل دیو کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے اداکار سونو سود نے انسٹاگرام پر لکھا کہ وہ ایک انمول ہیرا تھے۔ وہ ہمیشہ یاد رہیں گے۔

اداکار راجپال یادو نے بھی مکل دیو کے انتقال پر دکھ کا اظہار کیا ہے۔

انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے اداکار منوج باجپائی نے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ میں لکھا، میں جو محسوس کر رہا ہوں اسے الفاظ میں بیان کرنا ناممکن ہے۔ مکل ایک بھائی کی طرح تھے۔ ایک فنکار جس میں زبردست جذبہ تھا۔ بہت کم عمری میں بہت جلد چلا گیا۔

اداکار وندو دارا سنگھ نے بھی مکل دیو کے انتقال پر دکھ کا اظہار کیا اور اپنے انسٹاگرام پر لکھا، آپ کے ساتھ گزارا ہوا وقت ہمیشہ قابل تعریف رہے گا اور 'سن آف سردار 2' آپ کا آخری کام ہو گا، جہاں آپ لوگوں کو خوش کریں گے اور انہیں ہنسائیں گے۔

فلمی نقاد ترون آدرش نے ایکس پر ایک پوسٹ میں لکھا، مکل دیو کو اپنے کیریئر کے شروع میں دلیپ کمار اور امیتابھ بچن جیسے لیجنڈز کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملا۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالواحد


 rajesh pande