سلمان خان نے حال ہی میں اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاو¿نٹ پر ایک خصوصی ویڈیو شیئر کی ہے، جس میں وہ 'کیسری ویر' فیم اداکار سورج پنچولی کے ساتھ نظر آ رہے ہیں۔ ویڈیو کے ساتھ سلمان نے سورج کو ٹیگ کرتے ہوئے ایک خصوصی کیپشن لکھا، ”اب رات ہو گئی ہے، سورج صبح چمکے گا“۔ سورج پنچولی نے سلمان کی جذباتی اور متاثر کن پوسٹ پر فوری ردعمل کا اظہار کیا اور تبصرہ کیا، میں آپ سے پیار کرتا ہوں سر۔ دل کو چھو لینے والا یہ لمحہ سوشل میڈیا پر مداحوں میں تیزی سے وائرل ہو رہا ہے۔
اداکار سورج پنچولی تقریباً چار سال بعد 'کیسری ویر' سے بالی ووڈ میں واپس آئے ہیں۔ یہ فلم 23 مئی کو سینما گھروں میں ریلیز ہوئی تھی اور اس کے لیے ناظرین میں کافی جوش و خروش پایا جاتا ہے۔ سورج نے اپنے بالی ووڈ کیریئر کا آغاز سلمان خان کی پروڈکشن 'ہیرو' (2015) سے کیا، جس میں وہ اتھیا شیٹھی کے ساتھ مرکزی کردار میں تھے۔ اس کے بعد وہ 'سیٹلائٹ شنکر' (2019) اور 'ٹائم ٹو ڈانس' (2021) جیسی فلموں میں نظر آئے۔
'کیسری ویر' میں سورج کے ساتھ سنیل شیٹی اور وویک اوبرائے بھی اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ یہ فلم نہ صرف سورج کے لیے ایک بڑی واپسی ہے بلکہ اسے ان کے کیریئر کے ایک نئے باب کا آغاز بھی سمجھا جاتا ہے۔
ہندوستھا ن سماچار
ہندوستان سماچار / عطاءاللہ