8 Jun 2025, 12:21 HRS IST

راہل گاندھی ہفتہ کو پونچھ میں پاکستانی فائرنگ کے متاثرین سے ملاقات کریں گے
نئی دہلی، 23 مئی (ہ س)۔ لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف راہل گاندھی 24 مئی (ہفتہ) کو جموں و کشمیر کے پونچھ کا دورہ کریں گے، جہاں وہ پاکستان کی حالیہ گولہ باری میں ہلاک ہونے والوں کے سوگوار خاندانوں سے ملاقات کریں گے۔ یہ جانکاری کانگریس کے جنرل سکریٹری
راہل گاندھی ہفتہ کو پونچھ میں پاکستانی فائرنگ کے متاثرین سے ملاقات کریں گے


نئی دہلی، 23 مئی (ہ س)۔

لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف راہل گاندھی 24 مئی (ہفتہ) کو جموں و کشمیر کے پونچھ کا دورہ کریں گے، جہاں وہ پاکستان کی حالیہ گولہ باری میں ہلاک ہونے والوں کے سوگوار خاندانوں سے ملاقات کریں گے۔ یہ جانکاری کانگریس کے جنرل سکریٹری اور کمیونیکیشن ڈپارٹمنٹ کے انچارج جے رام رمیش نے جمعہ کو ایک ایکس پوسٹ میں دی۔ جے رام رمیش نے کہا کہ اس سے قبل راہل گاندھی نے 25 اپریل کو سری نگر کا دورہ کیا تھا جہاں انہوں نے پہلگام میں وحشیانہ دہشت گردانہ حملے میں زخمی لوگوں اور دیگر متعلقہ فریقوں سے ملاقات کی تھی۔ انہوں نے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا اور وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ سے بھی ملاقات کی۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande