عالمی بازاروں سے ملے -جلے رجحانات، ایشیائی مارکیٹ میں اضافہ
نئی دہلی، 23 مئی (ہ س)۔ آج عالمی بازاروں سے ملے -جلے رجحانات نظر آرہے ہیں۔ امریکی بازار گزشتہ سیشن کے دوران ملے -جلے نتائج کے ساتھ بند ہوئے۔ تاہم، ڈاؤ جونز فیوچرز آج فائدہ کے ساتھ کاروبار کرتا ہوا نظر آ رہاہے۔گزشتہ سیشن کے دوران یورپی مارکیٹ میں مسل
Mixed signals from global markets, Asian markets on rise


نئی دہلی، 23 مئی (ہ س)۔ آج عالمی بازاروں سے ملے -جلے رجحانات نظر آرہے ہیں۔ امریکی بازار گزشتہ سیشن کے دوران ملے -جلے نتائج کے ساتھ بند ہوئے۔ تاہم، ڈاؤ جونز فیوچرز آج فائدہ کے ساتھ کاروبار کرتا ہوا نظر آ رہاہے۔گزشتہ سیشن کے دوران یورپی مارکیٹ میں مسلسل دباؤ رہا۔ وہیںایشیائی بازاروں میں آج عام طور پر خریداری کا رجحان نظر آ رہا ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ٹیکس بل کی وجہ سے گزشتہ سیشن کے دوران امریکی مارکیٹ میں مایوسی دیکھی گئی۔ ڈاؤ جونز اپنی بالائی سطح سے تقریباً 250 پوائنٹ گر گیا۔ اسی طرح ایس اینڈ پی 500 انڈیکس 0.04 فیصد کی کمی کے ساتھ 5,842.01 پوائنٹس پر بند ہوا۔ اس کے برعکس، نیس ڈیک نے 0.28 فیصد چھلانگ لگا کر گذشتہ سیشن کا کاروبار 18,925.73 پوائنٹس پر ختم کیا۔ ڈاؤ جونز فیوچرز بھی آج 0.10 فیصد کے اضافے کے ساتھ 41,901.78 پوائنٹس پر کاروبار کر رہا ہے۔

گزشتہ سیشن کے دوران یورپی منڈیوں میں مسلسل فروخت رہی۔ ایف ٹی ایس ای انڈیکس 0.54 فیصد گر کر 8,739.26 پوائنٹس پر بند ہوا۔ اسی طرح، سی اے سی انڈیکس 0.59 فیصد کی کمی کے ساتھ گزشتہ سیشن 7,864.44 پوائنٹس پر ختم ہوا۔ اس کے علاوہ ڈی اے ایکس انڈیکس 123.23 پوائنٹس یعنی 0.51 فیصد گر کر 23999.17 پوائنٹس پر بند ہوا۔

ایشیائی بازاروں میں آج خریداری کا عمومی نظر آ رہاہے۔ نو ایشیائی منڈیوں میں سے سات کے اشاریےاضافے کے ساتھ سبز رنگ میں کاروبار کر رہے ہیں جبکہ دو انڈیکس کمی کے ساتھ سرخ رنگ میں ہیں۔ اسٹریٹس ٹائمز انڈیکس 0.20 فیصد کم ہو کر 3,872.33 پر ٹریڈ کر رہا تھا۔ اسی طرح تائیوان ویٹڈ انڈیکس 0.13 فیصد گر کر 21,643.76 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔

دوسری طرف،گفٹ نفٹی 0.32 فیصد اضافے کے ساتھ 24,733.50 پوائنٹس کی سطح پرکاروبار کر رہا ہے۔ اسی طرح کوسپی انڈیکس 0.13 فیصد اضافے کے ساتھ 2,596.99 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔ اس کے علاوہ ہینگ سینگ انڈیکس 148.02 پوائنٹس یعنی 0.63 فیصد اضافے کے ساتھ 23,692.33 پوائنٹس کی سطح پر کاروبار ، نکئی انڈیکس 192.69 پوائنٹس یعنی 0.52 فیصد کے اضافے کے ساتھ 37,178.56 پوائنٹس کی سطح پر،سیٹ کمپوزٹ انڈیکس0.48 فیصدکے اضافے کے ساتھ 1,179.40 پوائنٹس کی سطح پر ،جکارتہ کمپوزٹ انڈیکس 0.31 فیصد اضافے کے ساتھ 7,189.16 پوائنٹس کی سطح پر اور شنگھائی کمپوزٹ انڈیکس 0.08 فیصد اضافے کے ساتھ 3,382.96 پوائنٹس کی سطح پر کاروبار کر رہے ہیں۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande