لکھنؤ، 23 مئی (ہ س)۔ آپریشن سندور پر کانگریس لیڈروں کی طرف سے مسلسل سوالات اٹھائے جانے پر بھارتیہ جنتا پارٹی کے سینئر لیڈر اور اتر پردیش کے نائب وزیر اعلیٰ کیشو پرساد موریہ نے کانگریس قیادت پر سوال اٹھایا ہے۔
نائب وزیر اعلیٰ کیشو پرساد موریہ نے اپنے سوشل میڈیا اکاو¿نٹ ایکس پر لکھا کہ کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے اور کانگریس کے مستقل صدر راہل گاندھی کی بورنگ اور تھکا دینے والی جوڑی نے اپنی عمر رسیدہ پارٹی کو مذاق بنا دیا ہے۔ بین الاقوامی معاملات پر ’بونی سمجھ‘ رکھنے والی اس جوڑے اور ان کی پارٹی میں دنیاداری سمجھنے والے رہنماو¿ں میں زمین -آسمان کا فرق ہے۔
اگرچہ اقتصادی اور خارجہ امور کو سمجھنے والے کانگریس کے کچھ رہنما آپریشن سندور پر مودی حکومت کے بارے میں جہاں مثبت ہیں، وہیں کھڑگے-گاندھی کی جوڑی نے ’انتہائی منفیت کا لبادہ اوڑھ رکھاہے‘۔ ’آپریشن سندور‘ کی کامیابی کے بعد سے اس جوڑی کے چہروں پر غم تھا کہ بھارتی فوج نے پاکستان کے اندر جا کر مع ثبوت کے حملہ کردیا جو اب ان کی رنجش میں بدل گیا ہے۔
ہندوستھا ن سماچار
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد