نئی دہلی، 23 مئی (ہ س)۔گھریلو صرافہ بازار میں آج سونے کی قیمت میں معمولی اضافہ کا رجحان ہے۔ دوسری جانب چاندی کی قیمت میں معمولی گراوٹ درج کی گئی ہے۔ قیمت میں اضافے کی وجہ سے ملک کے بیشتر صرافہ بازاروں میں 24 کیرٹ سونا 97,530 روپے سے 97,680 روپے فی 10 گرام کے درمیان کاروبار کر رہا ہے۔ اسی طرح 22 کیرٹ سونا آج 89,400 روپے سے 89,550 روپے فی 10 گرام کے درمیان فروخت ہو رہا ہے۔ چاندی کی قیمت میں گراوٹ کی وجہ سے یہ چمکدار دھات آج دہلی کے صرافہ بازار میں 100 روپے کی کمزوری کے ساتھ 1 لاکھ روپے فی کلو گرام کی سطح پر کاروبار کر رہی ہے۔
دہلی میں 24 کیرٹ سونا 97,680 روپے فی 10 گرام پر کاروبار کر رہا ہے، جب کہ 22 کیرٹ سونے کی قیمت 89,550 روپے فی 10 گرام درج کی گئی ہے۔ وہیں ملک کی مالیاتی راجدھانی ممبئی میں 24 کیرٹ سونا 97,530 روپے فی 10 گرام اور 22 کیرٹ سونا 89,400 روپے فی 10 گرام میں فروخت ہو رہا ہے۔ اسی طرح احمد آباد میں 24 کیرٹ سونے کی خوردہ قیمت 97,580 روپے فی 10 گرام ریکارڈ کی گئی ہے اور 22 کیرٹ سونے کی قیمت 89,450 روپے فی 10 گرام درج کیا گیا ہے۔ ان بڑے شہروں کے علاوہ چنئی میں آج 24 کیرٹ سونا 97,530 روپے فی 10 گرام اور 22 کیرٹ سونا 89,400 روپے فی 10 گرام میں فروخت ہو رہا ہے۔ کولکاتا میں بھی 24 کیرٹ سونا 97,530 روپے فی 10 گرام اور 22 کیرٹ سونا 89,400 روپے فی 10 گرام پر کاروبار کر رہا ہے۔
لکھنو¿ کے صرافہ بازار میں آج 24 کیرٹ سونا 97,680 روپے فی 10 گرام کی سطح پر فروخت ہو رہا ہے اور 22 کیرٹ سونا 89,550 روپے فی 10 گرام کی سطح پر فروخت ہو رہا ہے۔ پٹنہ میں 24 کیرٹ سونے کی قیمت 97,580 روپے فی 10 گرام ہے، جب کہ 22 کیرٹ سونا 89,450 روپے فی 10 گرام میں فروخت ہو رہا ہے۔ جے پور میں 24 کیرٹ سونا 97,680 روپے فی 10 گرام اور 22 کیرٹ سونا 89,550 روپے فی 10 گرام میں فروخت ہو رہا ہے۔
ملک کی دیگر ریاستوں کی طرح آج کرناٹک، تلنگانہ اور اڈیشہ کے صرافہ بازاروں میں بھی سونے کی قیمت میں معمولی اضافہ ہوا ہے۔ ان تینوں ریاستوں کے دارالحکومتوں، بنگلورو، حیدرآباد اور بھونیشور میں آج 24 کیرٹ سونا 97,530 روپے فی 10 گرام پر کاروبار کر رہا ہے۔ اسی طرح ان تینوں شہروں کے صرافہ بازاروںمیں 22 کیرٹ سونا 89,400 روپے فی 10 گرام کی سطح پر فروخت ہو رہا ہے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد