’ستارے زمین پر‘ کا پہلا گانا’گڈ فار نتھنگ‘ ریلیز
عامر خان کی فلم ستارے زمین پر کو لے کر ناظرین میں زبردست جوش و خروش پایا جاتا ہے۔ اس فلم کو 2025 کے سب سے زیادہ زیر بحث پروجیکٹس میں سے ایک سمجھا جاتا ہے۔اس فلم میں عامر خان کے ساتھ اداکارہ جینیلیا ڈی سوزا بھی اہم کردار میں نظر آئیں گی۔ فلم 20 جون 20
’ستارے زمین پر‘ کا پہلا گانا’گڈ فار نتھنگ‘ ریلیز


عامر خان کی فلم ستارے زمین پر کو لے کر ناظرین میں زبردست جوش و خروش پایا جاتا ہے۔ اس فلم کو 2025 کے سب سے زیادہ زیر بحث پروجیکٹس میں سے ایک سمجھا جاتا ہے۔اس فلم میں عامر خان کے ساتھ اداکارہ جینیلیا ڈی سوزا بھی اہم کردار میں نظر آئیں گی۔ فلم 20 جون 2025 کو سینما گھروں میں ریلیز ہونے جا رہی ہے۔ ریلیز سے قبل میکرز نے فلم کا پہلا گانا’گڈ فار نتھنگ‘ پیش کر دیا ہے۔ اس گانے کو مشہور گلوکار شنکر مہادیون اور نغمہ نگار امیتابھ بھٹاچاریہ نے آواز دی ہے جو سامعین کے دلوں کو چھو رہا ہے۔فلم ’ستارے زمین پر‘ کے پہلے گانے ’گڈ فار نتھنگ‘ کے بول امیتابھ بھٹاچاریہ نے لکھے ہیں، جو اس گانے کے گہرے جذبات کو خوبصورتی سے بیان کرتے ہیں۔ اس فلم سے کئی نئے چائلڈ آرٹسٹ فلمی دنیا میں قدم رکھنے جا رہے ہیں، جن میں آروش دتا، گوپی کرشنا ورما، سنوت دیسائی، ویدانت شرما، آیوش بھنسالی، آشیش پینڈسے، رشی شاہانی، رشبھ جین، نمن مشرا اور سمرن منگیشکر شامل ہیں۔فلم کی کہانی ڈاون سنڈروم جیسے حساس موضوع پر مبنی ہے اور اسے انتہائی جذباتی اور متاثر کن انداز میں پیش کیا گیا ہے۔ ہدایت کاری کی ذمہ داری آر ایس پرسنا نے لی ہے، جو اس سے قبل اسکرین پر حساس موضوعات کو سادگی اور گہرائی کے ساتھ پیش کر چکے ہیں۔ اس فلم کو عامر خان اور کرن راو¿ مشترکہ طور پر پروڈیوس کررہے ہیں جو اس پروجیکٹ کو اور بھی خاص بناتا ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Khan


 rajesh pande