شولاپور ، 12 مئی (ہ س)شولاپور ضلع میں دھولیہ-شولاپور ہائی وے پر
واقع بارسوادہ پھاٹا کے قریب اتوار کی آدھی رات کو ایک دل دہلا دینے والے سڑک
حادثے میں شرڈی جا رہے حیدرآباد کے عقیدت مندوں کی کار کو مخالف سمت سے آنے والی
تیز رفتار بغیر نمبر پلیٹ کی گاڑی نے ٹکر مار دی، جس کے نتیجے میں ایک جوڑا موقع
پر ہی ہلاک ہو گیا، جبکہ پانچ افراد شدید زخمی ہوئے۔
حادثے میں جاں
بحق ہونے والوں کی شناخت جی رامو (عمر 45) اور جی مادھوری (عمر 40) کے طور پر کی
گئی ہے۔ زخمیوں میں سری وانی (41)، انوشا (17)، میگھنا (12)، رشیکا (07) اور ناگیشور راؤ (45) شامل ہیں، جنہیں فوری طور پر اورنگ آباد کے ایک نجی اسپتال میں داخل کرایا
گیا ہے۔
حادثے سے قبل
مذکورہ کنبہ اتوار کی دوپہر حیدرآباد سے شرڈی کے لیے روانہ ہوا تھا۔ جیسے ہی ان کی
کار بارسوادہ جنکشن کے قریب پہنچی، سامنے سے آنے والی ایک تیز رفتار کار نے ان کی
گاڑی کو زبردست ٹکر ماری۔ تصادم کی شدت ایسی تھی کہ لاشوں اور زخمیوں کو کار سے
باہر نکالنے کے لیے جے سی بی مشین کی مدد لی گئی۔
مقامی افراد
نے فوری طور پر امدادی کام شروع کیا اور اطلاع ملتے ہی ہائی وے 52 کی 1033 ایمبولینس اور ریسکیو عملہ
جائے وقوعہ پر پہنچ گیا۔ تمام زخمیوں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا
ہے، جہاں ان کا علاج جاری ہے۔
ہندوستھان
سماچار
ہندوستان سماچار / نثار احمد خان