فڑنویس کی زیر صدارت دفاعی فورسز کے ساتھ میٹنگ، ریاست کی سکیورٹی کی صورتحال پر غور و خوض
ممبئی، 12 مئی (ہ س)۔ہندوستان اور پاکستان کے درمیان بڑھتی کشیدگی کے تناظر میں، وزیر اعلیٰ دیویندر فڑنویس کی صدارت میں ریاستی حکومت اور دفاعی افواج کے درمیان ایک اہم میٹنگ پیر کے روز ورشا میں منعقد ہوئی۔ اس میٹنگ کا مقصد ریاست کی سکیورٹی کی صورتحال پر
India won’t hold back says fadanvis in pune


ممبئی، 12 مئی (ہ س)۔ہندوستان اور پاکستان کے درمیان بڑھتی کشیدگی کے تناظر میں، وزیر اعلیٰ دیویندر فڑنویس کی صدارت میں ریاستی حکومت اور دفاعی افواج کے درمیان ایک اہم میٹنگ پیر کے روز ورشا میں منعقد ہوئی۔ اس میٹنگ کا مقصد ریاست کی سکیورٹی کی صورتحال پر غور و خوض کرنا تھا، جس میں وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ریاستی حکومت دفاعی فورسز کے ساتھ زیادہ مؤثر تال میل کے ساتھ کام کرے گی۔اس میٹنگ میں نائب وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے اور نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار نے بھی شرکت کی۔ ہندوستانی فوج کے نمائندے لیفٹیننٹ جنرل پون چڈھا، ہندوستانی بحریہ کے کرنل سندیپ سیل، ریئر ایڈمرل انیل جگی، اور بحریہ کے کمانڈر نتیش گرگ نے بھی میٹنگ میں شریک ہو کر دفاعی حکمت عملی پر گفتگو کی۔اس کے علاوہ، ریاستی سطح پر مختلف اداروں کے نمائندے، جیسے ریزرو بینک، جے این پی ٹی، بی پی ٹی، ممبئی اسٹاک ایکسچینج، نیشنل اسٹاک ایکسچینج، اے ٹی ایس اور ہوم گارڈ کے افسران بھی میٹنگ کا حصہ تھے۔میٹنگ میں انٹیلی جنس معلومات کے تبادلے، ٹیکنالوجی کے استعمال میں اضافے، اور احتیاطی تدابیر پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر اعلیٰ فڑنویس نے بھارتی فوج کے آپریشن سندھور کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان کی طاقت اور درستگی قابل تحسین ہے۔انہوں نے کہا کہ ممبئی جیسے اہم شہر کی سکیورٹی نہ صرف ریاست بلکہ پورے ملک کے لیے اہمیت رکھتی ہے، اور اس میں انٹیلی جنس معلومات کا فوری تبادلہ ضروری ہے۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ریاستی حکومت سائبر سکیورٹی پر بھی خصوصی توجہ دے گی اور دفاعی افواج کے ساتھ قریبی تعاون کے لیے ایک مضبوط سسٹم قائم کیا جائے گا۔

ہندوستھان سماچار

--------------------

ہندوستان سماچار / نثار احمد خان


 rajesh pande