13 مئی آزاد ہندوستان کی پارلیمانی تاریخ میں ایک اہم سنگ میل ہے۔ آزاد ہندوستان کی پہلی پارلیمنٹ کا اجلاس 13 مئی 1952 کو بلایا گیا تھا۔ پہلی لوک سبھا میں تمام قومی جماعتوں کے منتخب اراکین کی مجموعی تعداد 418 تھی۔ ریاستی سطح کی جماعتوں کو 34 نشستیں ملی تھیں۔ آزاد ارکان کی تعداد 37 تھی۔ جی وی ماولنکر لوک سبھا کے پہلے اسپیکر تھے اور ایم اننتاسیانم ایانگر پہلے ڈپٹی اسپیکر تھے۔ بھارت میں پہلی لوک سبھا کے انتخابات چیف الیکشن کمشنر سوکمار سین کی نگرانی میں منعقد ہوئے، الیکشن کمیشن آف انڈیا کا قیام آئین کے آرٹیکل 324 کے تحت عمل میں آیا۔
اہم واقعات
1952: آزاد ہندوستان میں پارلیمنٹ کا پہلا اجلاس بلایا گیا۔
1962: سروپلی رادھا کرشنن ملک کے دوسرے صدر بنے۔
1998: دنیا بھر کی تنقید اور دباؤ کو نظر انداز کرتے ہوئے بھارت نے مزید دو ایٹمی تجربات کئے۔
1998: امریکہ نے جوہری تجربے کی مخالفت میں بھارت کے خلاف سخت پابندیاں عائد کرنے کا اعلان کیا۔ جاپان نے بھارت کی امداد روک دی۔
2000: مس انڈیا لارا دتہ نے قبرص میں منعقدہ مقابلے میں مس یونیورس کا خطاب جیتا۔
پیدائش
1905: ہندوستان کے سابق صدر فخر الدین علی احمد۔ ایمرجنسی کے اعلان کی وجہ سے ان کا دور غیر مقبول تھا۔
1956: روحانی گرو سری سری روی شنکر۔
1956: بھارتیہ جنتا پارٹی کے رہنما کیلاش وجے ورگیہ۔
وفات
1951: مشہور شاعر حسرت موہانی۔
2011: مشہور اداکار، ڈرامہ نگار، ہدایت کار اور تھیٹر تھیٹرسٹ بادل سرکار۔
2001: آر کے نارائن، ایک ممتاز ہندوستانی مصنف جنکی تصانیف انگریزی میں ہیں۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / عبدالواحد