پونے میں پاکستان حامی مواد شیئر کرنے والی لڑکی کی شناخت، کشمیری ہونے کا انکشاف
ممبئی، 11 مئی (ہ س)۔ پونے میں انجینئرنگ کی تعلیم حاصل کرنے والی ایک لڑکی کو سوشل میڈیا پر پاکستان کے حق میں پوسٹ شیئر کرنے کے الزام میں گرفتار کر کے تفتیش کے لیے 5 دن کی پولیس تحویل میں بھیج دیا گیا ہے۔ یہ طالبہ کونڈوا علاق
پونے میں پاکستان حامی مواد شیئر کرنے والی لڑکی کی شناخت، کشمیری ہونے کا انکشاف


ممبئی، 11 مئی (ہ س)۔ پونے

میں انجینئرنگ کی تعلیم حاصل کرنے والی ایک لڑکی کو سوشل میڈیا پر پاکستان کے حق

میں پوسٹ شیئر کرنے کے الزام میں گرفتار کر کے تفتیش کے لیے 5 دن کی پولیس تحویل

میں بھیج دیا گیا ہے۔ یہ طالبہ کونڈوا علاقے میں رہائش پذیر ہے اور انجینئرنگ کے

دوسرے سال میں زیر تعلیم تھی۔ پولیس ذرائع کے مطابق، مشتبہ پوسٹ شیئر کیے جانے کے

فوراً بعد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اسے حراست میں لے کر اس کا موبائل فون اور

دیگر الیکٹرانک مواد ضبط کر لیا۔ اس واقعہ کے بعد کالج انتظامیہ نے بھی سخت قدم

اٹھاتے ہوئے طالبہ کو کالج سے نکال دیا۔ پولیس کی ابتدائی تفتیش میں انکشاف ہوا کہ

لڑکی حالیہ دنوں میں کشمیر گئی تھی جہاں اس نے اپنے رشتہ داروں سے ملاقات کی۔ اس

کے بعد اس نے سوشل میڈیا پر پاکستان نواز مواد شیئر کیا۔ اس معاملے کی تفتیش میں

مصروف کونڈوا پولیس اسٹیشن کی ٹیم نے آج کی تفتیشی پیش رفت مہاراشٹر انسداد دہشت

گردی دستہ (اے ٹی ایس) کے ساتھ شیئر کی ہے۔ اے ٹی ایس کی ٹیم نے آج دن بھر لڑکی سے

پوچھ گچھ کی، تاہم تفتیش کی مکمل تفصیلات تاحال منظر عام پر نہیں آئیں۔

ہندوستھان سماچار

--------------------

ہندوستان سماچار / نثار احمد خان


 rajesh pande