پرہلاد جوشی 20 مئی کو ڈپو درپن پورٹل اور موبائل ایپلیکیشن کا افتتاح کریں گے
نئی دہلی، یکم مئی (ہ س)۔ ہندوستان کے غذائی تحفظ کے نظام کو جدید اور اسے مزید موثر بنانے کی سمت میں ایک اہم قدم اٹھاتے ہوئے مرکزی وزیر برائے امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم اور نئی اور قابل تجدید توانائی، پرہلاد جوشی 20 مئی کو ’ڈپو درپن‘ پورٹل اور
Prahlad Joshi will inaugurate Depot Darpan portal on May 20


نئی دہلی، یکم مئی (ہ س)۔ ہندوستان کے غذائی تحفظ کے نظام کو جدید اور اسے مزید موثر بنانے کی سمت میں ایک اہم قدم اٹھاتے ہوئے مرکزی وزیر برائے امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم اور نئی اور قابل تجدید توانائی، پرہلاد جوشی 20 مئی کو ’ڈپو درپن‘ پورٹل اور موبائل ایپلیکیشن کا باضابطہ افتتاح کریں گے۔

یہ پہل محکمہ خوراک اور عوامی تقسیم (ڈی ایف پی ڈی) کے ذریعہ کی گئی ہے، جس کا مقصد ملک بھر میں 80 کروڑ سے زیادہ مستفیدین کے لیے اناج کے معیاری ذخیرہ کو یقینی بنانا ہے۔ ڈپو درپن پورٹل اور ایپ کے ذریعے ملک بھر میں 2278 گوداموں کا، جن میں ایف سی آئی، سی ڈبلیو سی اور ریاستی ایجنسیوں کے گودام شامل ہیں، کا ڈیجیٹل طور پر جائزہ لیا جائے گا۔ یہ نظام ڈپو مینیجرز کو اپنے ڈپو کے محل وقوع، ساخت، آپریشنز اور مالی کارکردگی کا قریب قریب حقیقی وقت میں جائزہ لینے کی اجازت دیتا ہے۔ خودکار درجہ بندی اور تدارک کی تجاویز بھی جیو ٹیگ کردہ معلومات کی بنیاد پر تیار کی جاتی ہیں۔

اسمارٹ ویئر ہاو¿سنگ ٹیکنالوجیز کے ساتھ مربوط، یہ نظام سی سی ٹی وی، آئی اوٹی سینسر، سی او2 اور فاسفائن کی سطح، درجہ حرارت، نمی، آگ اور غیر مجاز اندراج پر مشتمل سینسرز پر مبنی نگرانی کے طریقہ کار سے آراستہ ہے۔ اس کے علاوہ، مصنوعی ذہانت (اے آئی) پر مبنی بیگ کی گنتی، گاڑی کی شناخت (اے این پی آر) اور چہرے کی شناخت کے نظام کو بھی پائلٹ بنیادوں پر تعینات کیا گیا ہے۔

گوداموں کو بنیادی ڈھانچے اور آپریشنل کارکردگی کے دو زمروں میں اسٹار ریٹنگ دی جائے گی، جو مسلسل بہتری کے عمل کو فروغ دے گی۔ سپروائزری افسران ایپ کے ذریعے کہیں سے بھی گوداموں کی نگرانی کر سکیں گے، جس سے فیصلہ سازی کے عمل کو تیز تر اور موثر بنایا جا سکے گا۔ 'ڈپو درپن' پہل ہندوستان کے فوڈ سیفٹی سسٹم میں شفافیت، کارکردگی اور جوابدہی کی ایک نئی مثال قائم کرے گی۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande