دہرادون، 3 اپریل (ہ س)۔ وکاس نگر علاقہ میں گائے ذبح کرنے کے واقعہ کے چھ ملزمین کو پولس نے گرفتار کیا ہے۔ ملزمان کے قبضے سے دو کلہاڑیاں، جانوروں کو ذبح کرنے کا سامان اور لکڑی کے بلاک برآمد ہوئے ہیں۔ پولیس کے مطابق ملزمان دریا کے کنارے گھومنے والے جانوروں کو جنگل میں لے جا کر ذبح کر رہے تھے۔
ملزمان کے خلاف پہلے ہی این ڈی پی ایس اور گائے ذبیحہ جیسے الزامات ہیں۔ وکاس نگر پولس کے مطابق اطلاع ملی تھی کہ ڈاکپتھر بیراج پر لٹکتے پل کے پاس گایوں کی باقیات پڑی ہیں، جس کی وجہ سے ہندو برادری میں بڑے پیمانے پر غصہ پایا جاتا ہے۔ اس وقت کوتوالی وکاس نگر نے نامعلوم افراد کے نام پر کیس درج کرکے تفتیش شروع کی اور جمعرات کو ملزمین عبدالرحمن،شہبان، راشد عرف نیلو، شوکین عرف لوٹیا، عاشق اور سلیمان کو گرفتار کرلیا۔ ملزمان غیر قانونی طور پر ذبح کیے گئے جانور باہر فروخت کرتے تھے۔
ملزم عاشق ولد سلیم سکنہ کنج گرانٹ کے خلاف چار مقدمات، راشد عرف نیلو کے خلاف ایک مقدمہ، شوقین عرف لوٹیا کے خلاف تین، سلیمان کے خلاف ایک اور عبدالرحمان کے خلاف چار مقدمات درج ہیں۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / عبدالواحد