کھنڈوا، 3 اپریل (ہ س)۔
مدھیہ پردیش کے کھنڈوا ضلع میں چھیگاوں ماکھن تھانہ علاقے کے تحت کونڈاوت گاوں میں جمعرات کو گنگور وسرجن کے لیے کنویں کی صفائی کرتے ہوئے سات افراد ڈوب گئے۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی گاوں والوں کی بھیڑ موقع پر جمع ہوگئی۔ فی الحال گاوں کے لوگ کنویں میں ڈوبے لوگوں کو بچانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ پولیس اور انتظامیہ کو اطلاع کر دی گئی ہے اور انہیں نکالنے کے لیے ریسکیو ٹیم کو بھی طلب کر لیا گیا ہے۔
معلومات کے مطابق کونڈاوت گاوں میں گنگور وسرجن کے لیے ایک کنویں کی صفائی کی جا رہی تھی جب یہ حادثہ پیش آیا۔ بتایا جا رہا ہے کہ کنویں میں بڑی مقدار میں گاد جمع ہے جسے نکالنے کے لیے کچھ لوگ دوپہر کو کنویں میں اترے جو شام تک باہر نہیں آئے۔ اس کے بعد لوگوں نے پولیس اور انتظامیہ کو اطلاع دی۔ گاوں والوں نے بھی انہیں بچانے کی کوشش شروع کر دی۔ اطلاع ملتے ہی دو ایمبولینسیں بھی موقع پر پہنچ گئیں۔ انتظامی اہلکار موقع پر روانہ ہو گئے ہیں۔ خبر لکھے جانے تک کنویں میں گرنے والے افراد کے نام سامنے نہیں آئے تھے۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / انظر حسن