جموں, 3 اپریل(ہ س)۔
جموں و کشمیر حکومت نے نیشنل سوشل اسسٹنس پروگرام اور انٹیگریٹڈ سوشل سیکیورٹی اسکیم کے تحت معمر افراد کی پنشن میں اضافہ کرنے کی منظوری دے دی ہے۔قابل ذکر ہے کہ نیشنل کانفرنس ( نے انتخابات سے قبل اپنے انتخابی منشور میں پنشن بڑھانے کا وعدہ کیا تھا، اور بعد ازاں یو ٹی کے پہلے بجٹ میں اس اضافے کا اعلان کیا گیا تھا، جو اب اپریل سے نافذ العمل ہوگا۔حکومتی حکم کے مطابق، 60 سال سے کم عمر مستحقین کو اب ماہانہ 1250 روپے ملیں گے، جبکہ 60 سے 79 سال کی عمر کے افراد کو 1500 روپے اور 80 سال سے زائد عمر کے افراد کو 2000 روپے ماہانہ پنشن دی جائے گی۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / محمد اصغر