ممبئی ایئرپورٹ پر 17.89 کروڑ کی کوکین برآمد، مسافر گرفتار
ممبئی ، 3 اپریل (ہ س) ممبئی کے چھترپتی شیواجی مہاراج انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کسٹم حکام نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے 17.89 کروڑ روپے مالیت کی منشیات ضبط کر لی۔ حکام کے مطابق ایک مسافر کے سامان سے تقریباً 1.789 کلو گرام مشتبہ کوک
Cocaine Worth 17.89 Cr Seized at Mumbai Airport


ممبئی ، 3 اپریل (ہ س)

ممبئی کے چھترپتی شیواجی مہاراج انٹرنیشنل

ایئرپورٹ پر کسٹم حکام نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے 17.89 کروڑ روپے مالیت کی منشیات

ضبط کر لی۔ حکام کے مطابق ایک مسافر کے سامان سے تقریباً 1.789 کلو گرام مشتبہ

کوکین برآمد ہوئی، جو کہ غیر قانونی مارکیٹ میں کروڑوں روپے کی قیمت رکھتی ہے۔

یہ مسافر نیروبی سے دوحہ کے راستے

ممبئی پہنچا تھا، اور اس کے مشکوک رویے کی بنا پر کسٹم افسران نے اسے حراست میں لے

کر تفتیش کی۔ دورانِ تلاشی، اس کے ٹرالی بیگ میں مہارت سے چھپایا گیا ایک سفید رنگ

کا پاؤڈر ملا، جس کا فوری طور پر تجزیہ کیا گیا تو وہ کوکین ثابت ہوا۔

حکام نے مسافر کو نارکوٹک ڈرگس اینڈ

سائیکوٹروپک سبسٹینس ایکٹ 1985 کے تحت گرفتار کر لیا ہے۔ مزید تفتیش جاری ہے تاکہ

اس اسمگلنگ نیٹ ورک کے دیگر ملوث افراد کا بھی سراغ لگایا جا سکے۔

ہندوستھان سماچار

--------------------

ہندوستان سماچار / نثار احمد خان


 rajesh pande