امریکہ نے روس کو خبردار کیا، ٹرمپ نے کہا- یوکرین کے ساتھ امن معاہدہ نہیں ہوا تو پابندیوں کا سامنا کرنا پڑے گا
واشنگٹن، 25 اپریل (ہ س)۔ یوکرین پر تازہ حملوں کے بعد امریکہ نے روس کو سخت انتباہ جاری کیا ہے۔ صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے سخت موقف اختیار کرتے ہوئے کہا کہ اگر یوکرین کے ساتھ امن معاہدہ نہیں ہوا تو روس کو پابندیوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ حالانکہ ٹرمپ نے بعد
صدر ڈونالڈ ٹرمپ وائٹ ہاوس میں ایک نیوز کانفرنس میں۔


واشنگٹن، 25 اپریل (ہ س)۔ یوکرین پر تازہ حملوں کے بعد امریکہ نے روس کو سخت انتباہ جاری کیا ہے۔ صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے سخت موقف اختیار کرتے ہوئے کہا کہ اگر یوکرین کے ساتھ امن معاہدہ نہیں ہوا تو روس کو پابندیوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ حالانکہ ٹرمپ نے بعد میں صحافیوں کو بتایا کہ انہیں یقین ہے کہ روس یوکرین پر حملہ روکنے کے لیے ان کی اپیل کو سنجیدگی سے لے گا۔ دونوں ممالک کے درمیان معاہدہ اب بھی ممکن ہے۔

اے بی سی نیوز کے مطابق صدر ٹرمپ نے جمعرات کو کہا کہ امریکہ یوکرین پر حملے روکنے کے لیے روس پر مسلسل دباو ڈال رہا ہے۔ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ، ’’آپ کو اندازہ نہیں ہے کہ ہم روس پر کتنا دباو ڈال رہے ہیں۔‘‘ ٹرمپ سے پوچھا گیا کہ روسی حکومت نے یوکرین کے ساتھ امن منصوبے تک پہنچنے کے لیے کیا رعایتیں دی ہیں؟ اس کا انہوں نے کوئی واضح جواب نہیں دیا۔

ٹرمپ نے کہا کہ وہ جمعرات کو دی اٹلانٹک اخبار کے چیف ایڈیٹر جیفری گولڈ برگ سے ملنے جا رہے ہیں، جنہیں نادانستہ طور پر سگنل چیٹ میں شامل کر لیا گیا تھا۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ اس چیٹ میں امریکی دفاعی حکام بشمول وزیر دفاع پیٹ ہیگسیتھ نے یمن میں حوثی باغیوں پر حملے کے منصوبے پر تبادلہ خیال کیا تھا۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande