آئی پی ایل 2025: آر سی بی نے گھریلو میدان پر سیزن کی پہلی جیت درج کی، راجستھان رائلز کو 11 رن سے شکست دی
بنگلورو، 24 اپریل (ہ س)۔ آئی پی ایل 2025 کے 42 ویں میچ میں رائل چیلنجرز بنگلور (آر سی بی) نے اپنے گھریلو میدان ایم چناسوامی اسٹیڈیم میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور راجستھان رائلز (آر آر) کو 11 رنوں سے شکست دی۔ اس سیزن میں اپنے ہوم گراونڈ پر
آئی پی ایل 2025: آر سی بی نے گھریلو میدان پر سیزن کی پہلی جیت درج کی، راجستھان رائلز کو 11 رن سے شکست دی


بنگلورو، 24 اپریل (ہ س)۔ آئی پی ایل 2025 کے 42 ویں میچ میں رائل چیلنجرز بنگلور (آر سی بی) نے اپنے گھریلو میدان ایم چناسوامی اسٹیڈیم میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور راجستھان رائلز (آر آر) کو 11 رنوں سے شکست دی۔ اس سیزن میں اپنے ہوم گراونڈ پر یہ آر سی بی کی پہلی جیت ہے اور اس کے ساتھ ہی ٹیم پوائنٹس ٹیبل میں تیسرے نمبر پر پہنچ گئی ہے۔

ٹاس ہار کر پہلے بلے بازی کرتے ہوئے آر سی بی نے 5 وکٹوں پر 205 رنوں کا بڑا مجموعہ بنایا۔ سلامی بلے بازی فل سالٹ (26) اور وراٹ کوہلی (70) نے تیز شروعات کرتے ہوئے پہلی وکٹ کے لیے 61 رن جوڑے۔ کوہلی نے 70 رنوں کی شاندار اننگز میں 8 چوکے اور 2 چھکے لگائے۔ دیو دت پڈیکل (50 رن) نے وراٹ کے ساتھ مل کر دوسرے وکٹ کے لیے 105 رنوں کی اہم شراکت کی۔ آخر میں ٹم ڈیوڈ (23 رن، 15 گیندوں) اور جیتیش شرما (20 ناٹ آؤٹ، 10 گیند) کی تیز اننگز نے اسکور کو 200 تک پہنچا دیا۔

راجستھان کی جانب سے سندیپ شرما نے دو جبکہ ہسرنگا اور جوفرا آرچر نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

206 رنوں کے ہدف کے تعاقب میں اتری راجستھان رائلز کی شروعات اچھی رہی۔ یشسوی جیسوال (49 رن، 19 گیندوں) نے جارحانہ بلے بازی کی لیکن انہیں جوش ہیزل ووڈ نے آوٹ کر دیا۔ اس کے بعد مسلسل وکٹیں گرتی رہیں۔ ریان پراگ (22 رن)، نتیش رانا (28 رن) اور ہیٹمائر (11 رن) پچ پر ٹک نہیں سکے۔ حالانکہ دھرو جورل (47) آخر تک لڑے، لیکن جوش ہیزل ووڈ کے شاندار 19ویں اوور نے میچ کو مکمل طور پر آر سی بی کے حق میں کر دیا۔ راجستھان کی ٹیم 20 اوور میں 9 وکٹ پر صرف 194 رن بنا سکی اور 11 رنوں سے میچ ہار گئی۔

آر سی بی کی جانب سے جوش ہیزل ووڈ نے شاندار گیندبازی کرتے ہوئے 4 اور کرونال پانڈیا نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔ بھونیشور کمار کو ایک کامیابی ملی۔

اس جیت کے ساتھ آر سی بی کے 12 پوائنٹس ہوگئے ہیں اور اب وہ گجرات ٹائٹنز اور دہلی کیپٹلس کے ساتھ ٹاپ تھری میں شامل ہوگئی ہے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande