سپربیٹ ریپڈ اینڈ بلٹز 2025: کارلسن کی غیر موجودگی میں پرگیاناند خطاب کے مضبوط دعویدار
نئی دہلی، 25 اپریل (ہ س)۔ گرینڈ چیس ٹور کا حصہ سپربیٹ ریپڈ اور بلٹز شطرنج ٹورنامنٹ ہفتہ سے شروع ہو رہا ہے۔ اس باوقار ٹورنامنٹ میں اس بار ناروے کے اسٹار کھلاڑی میگنس کارلسن حصہ نہیں لے رہے ہیں جس کی وجہ سے ہندوستانی گرینڈ ماسٹر آر پرگیانند خطاب کے س
ہندوستانی گرینڈ ماسٹر آر پرگیانند


نئی دہلی، 25 اپریل (ہ س)۔ گرینڈ چیس ٹور کا حصہ سپربیٹ ریپڈ اور بلٹز شطرنج ٹورنامنٹ ہفتہ سے شروع ہو رہا ہے۔ اس باوقار ٹورنامنٹ میں اس بار ناروے کے اسٹار کھلاڑی میگنس کارلسن حصہ نہیں لے رہے ہیں جس کی وجہ سے ہندوستانی گرینڈ ماسٹر آر پرگیانند خطاب کے سب سے مضبوط دعویدار کے طور پر سامنے آئے ہیں۔

اس ٹورنامنٹ میں ہندوستان کی طرف سے آر پرگیانند اور اروند چتھمبرم حصہ لے رہے ہیں۔ کارلسن کی غیر موجودگی نے مقابلہ کو بہت کھلا بنا دیا ہے اور ایسے میں پرگیانند کی تیزی سے کھیلے جانے والے فارمیٹ میں درستگی انہیں بہت خطرناک کھلاڑی بناتی ہے۔ انہوں نے اس سال عالمی چیمپئن ڈی گوکیش کو شکست دے کر ٹاٹا اسٹیل ماسٹرز جیتا تھا جس سے ان کے اعتماد میں زبردست اضافہ ہوا ہے۔اروند چتھمبرم نے پراگ ماسٹرز میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے یہ وائلڈ کارڈ انٹری حاصل کی ہے۔ یہ ٹورنامنٹ اس کے لیے ایک بڑے امتحان کی طرح ہوگا، جہاں انہیں عالمی معیار کے کھلاڑیوں کا سامنا کرنا ہے۔

فرانس کی الیریزا فیروزہ بھی خطاب کی مضبوط دعویدار سمجھی جاتی ہیں۔ ان کے ہم وطن میکسم واچیئے-لاگریو بھی پچھلی دہائی کے دوران فرانسیسی کھلاڑیوں کی ساکھ کو آگے بڑھانے کی امید کر رہے ہیں۔ پولینڈ کے ڈوڈا اور امریکہ کے لیون آرونین بھی خطاب کی دوڑ میں شامل ہو سکتے ہیں۔

عالمی نمبر 1 میگنس کارلسن نے کلاسیکی فارمیٹ میں اپنی کم ہوتی دلچسپی کو تسلیم کرتے ہوئے اس ٹورنامنٹ سے خود کو دور کر لیا ہے۔ وہ اب ’’فری اسٹائل شطرنج‘‘ پر توجہ دے رہے ہیں اور حال ہی میں انہوں نے لگاتار دو ٹورنامنٹ جیتے ہیں۔

اس ٹورنامنٹ میں کل پرائز رقم 175,000 امریکی ڈالر ہے اور اس کے ساتھ ساتھ پورے سیزن کے اختتام میں گرینڈ پرائز کا حصہ بننے کا موقع بھی ملے گا۔ پوائنٹس ہر ٹورنامنٹ میں کارکردگی کی بنیاد پر دیئے جاتے ہیں، جو بالآخر گرینڈ چیس ٹور کے فاتح کا فیصلہ کرے گا۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande