نئی دہلی، 25 اپریل (ہ س)۔ ایم چناسوامی اسٹیڈیم میں جمعرات کو رائل چیلنجرز بنگلور اور راجستھان رائلز کے درمیان میچ کے بعد انڈین پریمیئر لیگ 2025 (آئی پی ایل) میں سب سے زیادہ رن بنانے والوں اور وکٹ لینے والوں کی فہرست میں کئی تبدیلیاں ہوئیں۔
گجرات ٹائٹنز کے نوجوان بلے باز بی سائی سدرشن 417 رن بنا کر بدستور پہلی پوزیشن پر ہیں۔ انہوں نے آٹھ میچوں میں 52.12 کی اوسط اور 152.18 کے اسٹرائیک ریٹ سے رن بنائے ہیں۔
اس کے ساتھ ہی وراٹ کوہلی نے لگاتار دوسری نصف سنچری بنا کر اورنج کیپ کی دوڑ میں ایک بڑی چھلانگ لگائی ہے۔ راجستھان کے خلاف انہوں نے 42 گیندوں میں 70 رن بنائے اور اب ان کے نو اننگز میں 392 رن ہوگئے ہیں۔
لکھنو سپر جائنٹس کے نکولس پورن نے ٹورنامنٹ کا آغاز دھوم دھام سے کیا اور کئی میچوں میں سب سے زیادہ رن بنانے والے کھلاڑی رہے۔ لیکن حالیہ میچوں میں خراب فارم کے باعث اب وہ تیسری پوزیشن پر کھسک گئے ہیں۔ ان کے نام 377 رن ہیں۔
ممبئی انڈینس کے سوریہ کمار یادو اس سیزن میں مسلسل اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔ انہوں نے ہر میچ میں کارآمد شراکت کی ہے اور اب 373 رن کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہے۔
گجرات ٹائٹنز کے تیز گیند باز پرسدھ کرشنا اب بھی سب سے زیادہ وکٹوں کے ساتھ پرپل کیپ ہولڈر ہیں۔ انہوں نے آٹھ میچوں میں 16 وکٹیں حاصل کی ہیں۔ لیکن رائل چیلنجرز بنگلور کے جوش ہیزل ووڈ نے راجستھان کے خلاف 4 وکٹیں لے کر 16 وکٹیں مکمل کر لی ہیں۔ حالانکہ ان کے زیادہ رن ریٹ (اکانومی ریٹ) کی وجہ سے وہ دوسرے نمبر پر ہیں۔
پرسدھ کرشنا اور جوش ہیزل ووڈ کے بعد سات گیند باز ایسے ہیں جن کے نام 12-12 وکٹیں ہیں۔ ان میں آر سی بی کے کرونال پانڈیا (2 وکٹ بمقابلہ راجستھان) کا نیا نام ہے۔ دیگر گیند بازوں میں گجرات ٹائٹنز کے آر سائی کشور اور محمد سراج، چنئی سپر کنگز کے نور احمد، دہلی کیپٹلز کے کلدیپ یادو، ممبئی انڈینز کے ہاردک پانڈیا اور لکھنؤ سپر جائنٹس کے شاردول ٹھاکر شامل ہیں۔
ان میں سب سے زیادہ کفایتی گیندباز کلدیپ یادیو ہیں جن کا رن ریٹ 6.50 ہے، جبکہ نور احمد 7.66 کے رن ریٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / انظر حسن