اے ایم یو کی طالبہ نے قومی رولر ہاکی چیمپئن شپ میں کانسہ کا تمغہ حاصل کیا
اے ایم یو کی طالبہ نے قومی رولر ہاکی چیمپئن شپ میں کانسہ کا تمغہ حاصل کیا علی گڑھ، 21 دسمبر(ہ س)۔ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کی طالبہ ساریکا شرما نے آندھرا پردیش کے وشاکھاپٹنم میں منعقدہ 63ویں قومی رولر ہاکی چیمپئن شپ میں کانسہ کا تمغہ جیتا۔ یہ چیمپئ
ساریکا شرما


اے ایم یو کی طالبہ نے قومی رولر ہاکی چیمپئن شپ میں کانسہ کا تمغہ حاصل کیا

علی گڑھ، 21 دسمبر(ہ س)۔

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کی طالبہ ساریکا شرما نے آندھرا پردیش کے وشاکھاپٹنم میں منعقدہ 63ویں قومی رولر ہاکی چیمپئن شپ میں کانسہ کا تمغہ جیتا۔ یہ چیمپئن شپ رولر اسکیٹنگ فیڈریشن آف انڈیا کے زیر اہتمام منعقد ہوئی، جس میں ملک بھر کی ٹیموں نے شرکت کی تھی۔

یہ تمغہ قومی سطح پر ساریکا کا پہلا کانسہ کا تمغہ ہے، جو چیمپئن شپ میں چار بار شرکت کے بعد انھیں حاصل ہوا۔ انہوں نے پورے ٹورنامنٹ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور سیمی فائنل میں ایک اہم گول اسکور کر کے اپنی ٹیم کی کامیابی میں کلیدی کردار ادا کیا۔ اس سے قبل 2023 میں چندی گڑھ میں منعقدہ 61ویں قومی رولر ہاکی چیمپئن شپ میں انھوں نے چاندی کا تمغہ حاصل کیا تھا۔

ساریکا کا کھیلوں میں ریکارڈ نہایت شاندار ہے۔ وہ چار مرتبہ ضلعی چیمپئن رہ چکی ہیں اور ریاستی سطح پر تین بار طلائی تمغہ جیت چکی ہیں۔ گزشتہ چار برسوں سے وہ اتر پردیش رولر ہاکی ٹیم کی کپتان کے طور پر بھی خدمات انجام دے رہی ہیں۔ ساریکا نے اپنی اس کامیابی کو علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کی جانب سے ملنے والی حمایت اور حوصلہ افزائی کا ثمر قرار دیا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ


 rajesh pande