والد کے قتل کا بدلہ لینے کے لیے نوجوان کا گولی مار کر قتل
جلگاؤں، 23 اپریل (ہ س)۔ مہاراشٹر کے ضلع جلگاؤں کے دھرنگاؤں علاقے میں واقع واکاٹوکی جنکشن کے قریب پرانی دشمنی کے نتیجے میں ایک نوجوان کو گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ یہ واقعہ منگل کی شب پیش آیا اور پولیس نے بدھ کے روز ملزم کو
woman-murdered-by-lover-in-vikhroli-mumbai


جلگاؤں، 23 اپریل (ہ س)۔

مہاراشٹر کے ضلع جلگاؤں کے دھرنگاؤں علاقے میں

واقع واکاٹوکی جنکشن کے قریب پرانی دشمنی کے نتیجے میں ایک نوجوان کو گولی مار کر

ہلاک کر دیا گیا۔ یہ واقعہ منگل کی شب پیش آیا اور پولیس نے بدھ کے روز ملزم کو

گرفتار کر لیا۔ دھرنگاؤں پولیس اسٹیشن کی ایک ٹیم اس معاملے کی مکمل تفتیش میں

مصروف ہے۔

پولیس کے مطابق، دھرنگاؤں تحصیل کے

راہل کولی نامی شخص نے پرانی رنجش کی بنیاد پر اسی گاؤں کے رہنے والے گوپال مالچے

کو نشانہ بنایا اور اسے گولی مار دی۔ گولی سیدھی گوپال مالچے کے سر میں لگی، جس سے

وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی دھرنگاؤں پولیس موقع پر پہنچی،

لاش کو اپنی تحویل میں لیا اور پوسٹ مارٹم کے لیے روانہ کر دیا۔

قتل کے بعد ملزم راہول کولی بدھ کی صبح

پولیس اسٹیشن پہنچا اور خودسپردگی کردی۔ تفتیش کے دوران راہل نے انکشاف

کیا کہ گوپال مالچے نے تقریباً 10 سال قبل اس کے والد کو قتل کیا تھا، جس کا بدلہ

لینے کے لیے اس نے گوپال کو گولی مار کر قتل کر دیا۔ دھرنگاؤں پولیس نے بدھ کی صبح

راہل کولی کو قتل کے الزام میں باضابطہ طور پر گرفتار کر لیا ہے۔ معاملے کی

گہرائی سے تفتیش جاری ہے۔

ہندوستھان سماچار

--------------------

ہندوستان سماچار / نثار احمد خان


 rajesh pande