سرینگر 20 اپریل(ہ س )سرینگر کے بٹہ پورہ زکورہ میں لگی آگ کے دوران ایک مسجد خاکستر ہو چکی ہے ۔اس سلسلے میں فایر اینڈ ایمرجنسی سروسز کے حکام نے بتایا کہ انہیں اس علاقے میں آگ کے واردات کی کال موصول ہوئی۔جس کے دوران ہم نے موقع پر پہنچ کر آگ کو بجھانے کی بھرپور کوشش کی۔تاہم اگرچہ آس پاس کے مکانات کو بچا لیا گیا ہے۔لیکن مسجد کو کافی نقصان پہنچا ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ آگ کن وجوہات کی بنا پر لگی ہے اس سلسلے میں قبل از وقت کہنا صحیح نہیں ہوگا ۔ فی الحال پولیس نے اس سلسلے میں کیس درج کرکے آگ لگنے کی وجوہات کا پتہ لگانے کےلۓ تحقیقات شروع کر دی ہے۔اس دوران محکمہ فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز کے اہلکاروں نے لوگوں سے ایک مرتبہ پھر سے اپیل کی ہے کہ وہ گلی کوچوں میں غیر ضروری طریقے سے گاڑیوں کو پارک نہ کریں ۔کیونکہ ایسی وارداتوں سے نمٹنے کیلئے ہماری ٹیم کو پھر کئ طرح کی دقتوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Mir Aftab