وقف بل کے معاملے پر اتر پردیش میں چوکسی بڑھائی گئی، پولیس اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ
لکھنؤ، 2 اپریل (ہ س)۔ وقف (ترمیمی) بل بدھ کو لوک سبھا میں پیش کیا جا چکا ہے۔ اس سلسلے میں ممکنہ احتجاج کے امکان کے پیش نظر بدھ کو پولیس کے ڈائریکٹر جنرل پرشانت کمار نے اتر پردیش میں چوکس رہنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔ تمام پولیس اہلکاروں کی چھٹیاں اگلے
وقف بل کے معاملے پر اتر پردیش میں چوکسی بڑھائی گئی، پولیس اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ


لکھنؤ، 2 اپریل (ہ س)۔ وقف (ترمیمی) بل بدھ کو لوک سبھا میں پیش کیا جا چکا ہے۔ اس سلسلے میں ممکنہ احتجاج کے امکان کے پیش نظر بدھ کو پولیس کے ڈائریکٹر جنرل پرشانت کمار نے اتر پردیش میں چوکس رہنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔ تمام پولیس اہلکاروں کی چھٹیاں اگلے احکامات تک منسوخ کر دی گئی ہیں۔

ڈی جی پی نے اپنے حکم میں کہا ہے کہ ریاست میں امن و امان برقرار رکھنے کے لیے تمام پولیس اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ہیں۔ جو بھی ملازم یا افسر چھٹی پر گیا ہو وہ فوری طور پر اپنی ڈیوٹی جوائن کرے۔ وقف ترمیمی بل کے حوالے سے احتجاج کا امکان ہے، ایسے میں ضلع کے تمام افسران اور ملازمین اپنے اپنے علاقوں میں فورس کے ساتھ گشت کرتے نظر آئیں۔ حساس اور انتہائی حساس علاقوں میں اضافی نفری تعینات کی جائے۔ ڈرون اور سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے نگرانی رکھی جائے۔

پولیس افسران ضلعی انتظامیہ کی مدد سے معزز لوگوں سے ملاقاتیں کرکے بلیو پرنٹ تیار کریں۔ سوشل میڈیا پر بل کے خلاف اشتعال انگیز پوسٹس اور دھمکیوں کی اطلاعات کے بعد سائبر سیل متحرک ہو گیا ہے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالواحد


 rajesh pande