سیلم پور قتل کیس : عدالت نے لیڈی ڈان ذکری کو دو دن کی پولیس حراست میں بھیجا
نئی دہلی، 19 اپریل (ہ س)۔ دہلی کی کرکڑڈوما عدالت نے سیلم پور کے ایک 17 سالہ لڑکے کے قتل کیس میں گرفتار لیڈی ڈان ذکری کو دو دن کی پولیس حراست میں بھیج دیا ہے۔ دہلی پولیس نے ذکری کو آج گرفتار کرکے عدالت میں پیش کیا تھا۔ آج عدالت میں پیشی کے دوران دہلی
سیلم پور قتل کیس


نئی دہلی، 19 اپریل (ہ س)۔ دہلی کی کرکڑڈوما عدالت نے سیلم پور کے ایک 17 سالہ لڑکے کے قتل کیس میں گرفتار لیڈی ڈان ذکری کو دو دن کی پولیس حراست میں بھیج دیا ہے۔ دہلی پولیس نے ذکری کو آج گرفتار کرکے عدالت میں پیش کیا تھا۔

آج عدالت میں پیشی کے دوران دہلی پولیس نے کہا کہ ذکری کو حراست میں لینا اس کیس کے دیگر ملزمین کی گرفتاری اور جرم میں استعمال ہونے والے ہتھیار کو برآمد کرنے کے لیے ضروری تھا۔ دہلی پولیس کے مطابق ذکری کے کزن ساحل اور دلشاد نے کنال پر چاقو سے حملہ کیا۔ دونوں ابھی تک مفرور ہیں اور پولیس ان کی تلاش کر رہی ہے۔

دہلی پولیس کے مطابق ذکری نے پوچھ گچھ کے دوران بتایا کہ اس کے کزن ساحل پر نومبر 2024 میں دو لڑکوں لالہ اور شمبھو نے حملہ کیا تھا جو کنال کے دوست تھے۔ حملے کے وقت کنال بھی وہاں موجود تھا لیکن کنال کا نام ایف آئی آر میں نہیں تھا کیونکہ وہ نابالغ تھا۔ ذکری اور ساحل کو یقین تھا کہ اس حملے کے پیچھے کنال کا ہاتھ ہے، اس لیے انھوں نے اس سے بدلہ لینے کے لیے یہ جرم کیا۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالواحد


 rajesh pande