جے ایم سی جموں نے متعلقہ افسران کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت دی
جے ایم سی جموں نے متعلقہ افسران کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت دی جموں، 19 اپریل (ہ س)۔ جموں میونسپل کارپوریشن (جے ایم سی) نے شدید بارش اور تیز آندھی کی پیشن گوئی کے پیش نظر تمام متعلقہ افسران کو ہائی الرٹ پر رہنے کی ہدایت جاری کی ہے۔ کمشنر ڈاکٹر دیوانش
جے ایم سی جموں نے متعلقہ افسران کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت دی


جے ایم سی جموں نے متعلقہ افسران کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت دی

جموں، 19 اپریل (ہ س)۔ جموں میونسپل کارپوریشن (جے ایم سی) نے شدید بارش اور تیز آندھی کی پیشن گوئی کے پیش نظر تمام متعلقہ افسران کو ہائی الرٹ پر رہنے کی ہدایت جاری کی ہے۔ کمشنر ڈاکٹر دیوانش یادو کی جانب سے جمعہ کی شب جاری ایڈوائزری میں شہریوں کو خبردار کیا گیا ہے کہ وہ خراب موسم کے دوران غیر ضروری طور پر گھروں سے باہر نہ نکلیں اور کسی بھی ہنگامی صورتحال کی فوری اطلاع دیں۔

کمشنر نے واضح کیا کہ اس دوران کسی قسم کے جانی یا مالی نقصان سے ہر صورت بچاؤ یقینی بنایا جائے۔ ٹرانسپورٹ و دیگر متعلقہ محکموں کو ہدایت دی گئی ہے کہ سڑکوں پر گرنے والے درختوں، کھمبوں اور دیگر ملبے کو فوری طور پر ہٹایا جائے تاکہ آمد و رفت میں رکاوٹ نہ ہو اور کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہ آئے۔ یہ الرٹ زون نمبر 1، 2 اور 3 کے لیے جاری کیا گیا ہے، جہاں جے ایم سی کی ٹیمیں صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں اور حفاظتی اقدامات میں مصروف عمل ہیں۔

کارپوریشن نے شہریوں کے لیے ہنگامی رابطہ نمبرز جاری کیے ہیں، جن پر کسی بھی نقصان یا ہنگامی حالت میں فوری رابطہ کیا جا سکتا ہے۔ جے ایم سی کی خصوصی ٹیمیں متاثرہ علاقوں کا دورہ کر کے سڑکوں اور گلیوں سے گرے ہوئے درختوں اور تباہ شدہ ڈھانچوں کی صفائی میں مصروف ہیں۔ کارپوریشن نے شہریوں کو یقین دلایا ہے کہ ان کی حفاظت اولین ترجیح ہے، لہٰذا وہ چوکنا رہیں اور انتظامیہ کے ساتھ مکمل تعاون کریں۔ ادھر جموں ڈویژن کے مختلف اضلاع میں بھی ڈپٹی کمشنرز نے اسی نوعیت کی ایڈوائزری جاری کی ہے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande