مرادآباد میں دیر رات تیز آندھی کے ساتھ موسلادھار بارش
۔ آندھی کی وجہ سے سڑک پر کئی مقامات پر درخت، ہورڈنگز گر گئے اور بجلی کے تار بھی ٹوٹ گئے
مرادآباد، 19 اپریل (ہ س)۔ مرادآباد میں جمعہ کی دیر رات تیز آندھی اور بارش کی وجہ سے موسم اچانک بدل گیا۔ آندھی کے باعث سڑک پر کئی مقامات پر درخت، ہورڈنگز گر گئے اور بجلی کی تاریں بھی ٹوٹ گئیں۔ پورے شہر میں بجلی چلی گئی اور ہر طرف اندھیرا چھا گیا۔
جمعہ کی رات 11 بجے کے قریب تیز ہوائیں چلنے لگیں۔ پھر کچھ ہی دیر میں اس نے آندھی کی شکل اختیار کر لی۔ آندھی اتنی شدید تھی کہ کئی مقامات پر بجلی کی تاریں ٹوٹ گئیں۔ درخت گر گئے اور سڑک کے کنارے لگے ہورڈنگز بھی گر گئے۔ اس کے ساتھ ہی موسلادھار بارش بھی شروع ہوگئی جس سے کئی مقامات پر پانی جمع ہوگیا۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / انظر حسن