پریاگ راج میں للو اینڈ سنز کے گودام میں آتشزدگی
پریاگ راج، 19 اپریل (ہ س)۔ دارا گنج تھانہ علاقے کے پریڈ گراو¿نڈ میں واقع للو اینڈ سنز کے گودام میں ہفتہ کی صبح آگ لگ گئی۔ آگ پر قابو پانے کے لیے کئی فائر بریگیڈ کی کئی گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں۔ آگ لگنے کی وجہ شارٹ سرکٹ بتائی جا رہی ہے۔ ڈپٹی کمشن
Fire broke out in warehouse of Lallu & Sons in Prayagraj


پریاگ راج، 19 اپریل (ہ س)۔ دارا گنج تھانہ علاقے کے پریڈ گراو¿نڈ میں واقع للو اینڈ سنز کے گودام میں ہفتہ کی صبح آگ لگ گئی۔ آگ پر قابو پانے کے لیے کئی فائر بریگیڈ کی کئی گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں۔ آگ لگنے کی وجہ شارٹ سرکٹ بتائی جا رہی ہے۔

ڈپٹی کمشنر آف پولیس (سٹی) ابھیشیک بھارتی نے بتایا کہ ہفتہ کی صبح محکمہ فائر بریگیڈ کو دارا گنج تھانہ علاقے کے پریڈ گراو¿نڈ میں واقع للو اینڈ سنز کے گودام میں آگ لگنے کی اطلاع ملی۔ اطلاع ملتے ہی اہلکار فائر بریگیڈ کی کئی گاڑیوں کے ساتھ پہنچے۔ آگ پر قابو پالیا گیا۔ ابھی تک یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ آگ کیسے لگی۔ ابتدائی طور پر خیال کیا جا رہا ہے کہ آگ شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگی ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande