خستہ حال موٹر سائیکل کے ساتھ دو نوجوانوں کی لاشیں برآمد
ہزاری باغ، 19 اپریل (ہ س)۔ جے پرکاش ادیان ویسٹرن فاریسٹ ڈویژن کے کی نرسری کے قریب ہفتہ کو پو لیس نے دو نوجوانوں کی لاشیں برآمد کی ہیں۔ پولیس نے سفید رنگ کی ایک خستہ حال موٹر سائیکل بھی قبضے میں لی ہے۔ خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ رات دیر گئے سڑک حادثہ
Bodies of 2 youths found along with damaged bike


ہزاری باغ، 19 اپریل (ہ س)۔ جے پرکاش ادیان ویسٹرن فاریسٹ ڈویژن کے کی نرسری کے قریب ہفتہ کو پو لیس نے دو نوجوانوں کی لاشیں برآمد کی ہیں۔ پولیس نے سفید رنگ کی ایک خستہ حال موٹر سائیکل بھی قبضے میں لی ہے۔ خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ رات دیر گئے سڑک حادثہ میں دونوں نوجوانوں کی موت ہوئی ہوگئی ۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا۔ دونوں متوفی کا نام وشال ہے۔ ان میں وشال کیسری لکشمی سنیما ہال کے قریب ہزاری باغ لیپو روڈ کا رہنے والا تھا۔ جبکہ دوسرا وشال کمار گدی کا رہنے والا تھا۔ اہل خانہ کے مطابق گدی کے رہنے والے وشال کا جمعہ کو یوم پیدائش تھا اور دونوں نوجوان ہزاری باغ کے نغمہ میں پارٹی منانے کے لیے گئے تھے۔ یہ حادثہ وہاں سے واپسی کے دوران پیش آیا، جبکہ ہزاری باغ کا رہنے والا وشال شادیوں اور دیگر پارٹیوں سے متعلق ایونٹ مینجمنٹ میں کام کرتا تھا۔

مقامی لوگوں کے مطابق یہ حادثہ رات گئے پیش آیا۔ بروقت مدد نہ ملنے کی وجہ سے دونوں نوجوان موقع پر ہی دم توڑ گئے۔ صبح کی سیر کے لیے نکلے لوگوں نے لاشیں دیکھ کر پولیس کو اطلاع دی۔ ابتدائی طور پر کچھ لوگوں نے قتل کا شبہ ظاہر کیا لیکن تحقیقات سے پتہ چلا کہ یہ ایک سڑک حادثہ تھا۔ پولیس ٹیم معاملے کی جانچ کر رہی ہے۔ حادثے کی وجوہات کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ مقامی لوگوں نے علاقے میں رات کی گشت بڑھانے کا مطالبہ کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اس سے مستقبل میں ایسے واقعات کو روکا جا سکتا ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande