وقف املاک کی لوٹ نہیں ہونے دے گی بی جے پی: رادھا موہن داس
-بی جے پی وقف ترمیمی قانون کے پمفلٹ گھر گھر تقسیم کرے گی، اپوزیشن جماعتیں مسلمانوں کو گمراہ کر رہی ہیں لکھنؤ، 19 اپریل (ہ س)۔ بھارتیہ جنتا پارٹی کے قومی جنرل سکریٹری رادھا موہن داس اگروال نے کہا کہ ملک میں وقف املاک کی لوٹ ہو رہی ہے۔ بی جے پی یہ لو
BJP will not let loot of Waqf properties: Radha Mohan Das


-بی جے پی وقف ترمیمی قانون کے پمفلٹ گھر گھر تقسیم کرے گی، اپوزیشن جماعتیں مسلمانوں کو گمراہ کر رہی ہیں

لکھنؤ، 19 اپریل (ہ س)۔ بھارتیہ جنتا پارٹی کے قومی جنرل سکریٹری رادھا موہن داس اگروال نے کہا کہ ملک میں وقف املاک کی لوٹ ہو رہی ہے۔ بی جے پی یہ لوٹ کو نہیں ہونے دے گی اور وقف املاک پر ناجائز قابضین کو بے نقاب کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ وقف ترمیمی ایکٹ غریب مسلمانوں کے مفاد میں ہے۔ اس کو لے کر اپوزیشن پارٹیاں مسلمانوں کو گمراہ کرنے کا کام کر رہی ہیں۔ وہ ہفتہ کو ریاستی آفس میں منعقدہ پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔

رادھا موہن داس اگروال نے کہا کہ بی جے پی وقف ترمیمی قانون کے تعلق سے ریاست بھر میں عوامی بیداری مہم شروع کرے گی۔ آگاہی مہم اگلے 05 دنوں تک جاری رہے گی۔ مہم کے تحت بی جے پی کارکنان مسلمانوں کے گھر گھر جاکر پرچے تقسیم کریں گے۔ اس کے بعد ہر ضلع میں سیمینار اور چھوٹی میٹنگز منعقد کی جائیں گی۔

انہوں نے بتایا کہ ملک بھر میں وقف کے پاس 06 لاکھ ایکڑ اراضی ہے۔ اگر اس کا صحیح استعمال کیا جاتا تو سالانہ 12 ہزار کروڑ روپے آتے۔ منموہن حکومت نے وقف ایکٹ میں ترمیم کی، جس کی وجہ سے متولی مالک بن گئے۔ وقف املاک ان کے اپنے نام یا ان کے خاندان کے افراد کے نام پر منتقل کی گئیں۔

بھاگیداری بھون میں ورکشاپ کا انعقاد

بھاگیداری بھون میں منعقد وقف ترمیمی عوامی بیداری مہم کی ریاستی ورکشاپ کا افتتاح ہفتہ کو بی جے پی کے قومی جنرل سکریٹری رادھا موہن داس اگروال، ریاستی صدر بھوپیندر چودھری اور ریاستی جنرل سکریٹری تنظیم دھرم پال نے شمع روشن کر کیا۔ اس ورکشاپ میں نائب وزیر اعلیٰ برجیش پاٹھک نے کہا کہ ہماری حکومت وقف ترمیم کے بارے میں بیداری پھیلائے گی۔ مسلمانوں کو اس کے فوائد بتائے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن اس معاملے کو لے کر پروپیگنڈا کر رہی ہے۔ ہماری حکومت قانون کو اپنے ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دے گی۔ عظیم انسانوں کی توہین نہیں کرنی چاہیے۔ سماج وادی پارٹی مسلسل ایسے کام کر رہی ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande