بہار کے 27 اضلاع میں محکمہ موسمیات کی وارننگ، آندھی اور بارش نے 2 افراد کی لی جان
بہار کے 27 اضلاع میں محکمہ موسمیات کی وارننگ، آندھی اور بارش نے 2 افراد کی لی جانپٹنہ، 19 اپریل (ہ س)۔ بہار کے پٹنہ موسمیاتی مرکز نے بارش کے لئے اورنج الرٹ جاری کیا ہے۔ اس کی پیشن گوئی میں تمام 27 اضلاع کے لیے 40 سے 50 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے
بہار کے 27 اضلاع میں محکمہ موسمیات کی  وارننگ ، آندھی اور بارش نے 2 افراد کی لی جان


بہار کے 27 اضلاع میں محکمہ موسمیات کی وارننگ، آندھی اور بارش نے 2 افراد کی لی جانپٹنہ، 19 اپریل (ہ س)۔ بہار کے پٹنہ موسمیاتی مرکز نے بارش کے لئے اورنج الرٹ جاری کیا ہے۔ اس کی پیشن گوئی میں تمام 27 اضلاع کے لیے 40 سے 50 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چلنے کے ساتھ گرج چمک اور بارش کے امکان کے حوالے سے اورنج الرٹ جاری کیا گیا ہے۔موسمیاتی مرکز پٹنہ نے 27 اضلاع جن میں سیتامڑھی، شیوہر، مدھوبنی، سپول، ارریہ، کشن گنج، مظفر پور، دربھنگہ، مدھے پورہ، سہرسہ، پورنیہ، کٹیہار، کھگڑیا، بیگوسرائے، پٹنہ، نالندہ، شیخ پورہ، مونگیرا، بانکا، نالندہ، جموئی، نوادہ اور گیا شامل ہے، ان اضلاع میں 18 سے 19 اپریل تک موسلادھار بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔ 19 سے 23 اپریل تک سپول، ارریہ، کشن گنج، مدھے پورہ، پورنیہ، کھگڑیا، کٹیہار، بھاگلپور، مونگیر، جموئی، بانکا وغیرہ اضلاع میں ایلو الرٹ ہے، 30 سے ​​40 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشن گوئی ہے۔جمعرات کی دیر رات سے بہار کے کئی اضلاع میں وقفے وقفے سے موسلادھار بارش ہو رہی ہے۔ ویشالی میں آندھی کی وجہ سے ایک بڑا درخت گر گیا جس سے ایک شخص کی موت ہو گئی۔ ادھر مونگیر میں ایک مکان پر درخت گر گیا جس میں ایک خاتون کی موت ہو گئی۔ مونگیر کے نیا رام نگر تھانہ علاقہ کے نواگڑھی سنگھیشور ٹولہ میں ایک خاتون کی موت ہوگئی۔ معذور وجے منڈل اپنی اہلیہ لیلا دیوی اور چار بچوں کے ساتھ سو رہے تھے۔ اسی دوران دیر رات آندھی اآیا۔ گھر کے پیچھے پڑوسی کی زمین میں ایک بہت بڑا موہگنی کا درخت گھر پر گر گیا۔درخت گرنے سے پورا گھر گر گیا۔ خاندان کے افراد نیچے دب گئے۔ لیلا دیوی نامی خاتون کو شدید چوٹیں آئیں اور موقع پر ہی اس کی موت ہو گئی۔ جبکہ خاندان کے دیگر افراد زخمی ہو گئے۔ خاتون کی موت کے بعد پورے گھر میں کہرام مچ گیا۔ واقعہ کی اطلاع ملنے پر نیا رام نگرتھانہ پولیس نے لاش کو اپنی تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے صدر اسپتال مونگیر بھیج دیا۔ لواحقین نے پولیس انتظامیہ سے معاوضے کا مطالبہ کیا ہے۔بہار میں آسمانی بجلی گرنے سے کل 71 لوگوں کی موت ہو گئی ہے۔ اب تک نالندہ میں 27، دربھنگہ میں 6، بیگوسرائے میں 5، بھوجپور میں 5، مدھوبنی میں 4، سہرسہ میں 4، جموئی میں 3، پٹنہ میں 3، گیا میں 2، سمستی پور میں 2، اورنگ آباد میں 2، ارریہ میں 1، جہان آباد میں 4، ارول میں 1، مظفر پور میں 1 کی موت ہوچکی ہے۔ ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan


 rajesh pande