برتھ ڈے پارٹی سے واپس آ رہے تین دوستوں کو پک اپ ٹرک نے کچل دیا، دو جاں بحق
جونپور،19 اپریل ( ہ س)۔ گورا بادشاہ پور تھانہ کے تحت کیراکت-جون پور روڈ پر جمعہ کی دیر رات ایک المناک سڑک حادثہ پیش آیا۔ دھرما پور تھانہ علاقہ کے بہوراپور گاو¿ں کے قریب تیز رفتار پک اپ نے تین نوجوانوں کو ٹکر مار دی۔ حادثے میں دو نوجوانوں کی موقع
3 friends coming from birthday party crushed by truck, 2 died


جونپور،19 اپریل ( ہ س)۔ گورا بادشاہ پور تھانہ کے تحت کیراکت-جون پور روڈ پر جمعہ کی دیر رات ایک المناک سڑک حادثہ پیش آیا۔ دھرما پور تھانہ علاقہ کے بہوراپور گاو¿ں کے قریب تیز رفتار پک اپ نے تین نوجوانوں کو ٹکر مار دی۔ حادثے میں دو نوجوانوں کی موقع پر ہی موت ہو گئی، جب کہ ایک شدید زخمی ہو گیا۔

مرنے والوں کی شناخت ارجن چوہان (26) اور ونود چوہان (28) کے طور پر ہوئی ہے۔ زخمی نوجوان مہیش چوہان (27) ضلع کے ایک نجی اسپتال میں زیر علاج ہے۔ ان کی حالت بدستور تشویشناک ہے۔ تینوں نوجوان جلال پور تھانہ علاقہ کے مشہود پور (قبول پور) کے رہنے والے ہیں۔

یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب تینوں دوست پچہٹیامیں ایک رشتہ دار کے گھر یوم پیدائش کی تقریب سے واپس آرہے تھے۔ بہوراپور گاو¿ں کے قریب کیراکت سے آنے والی تیز رفتار پک اپ نے انہیں ٹکر مار دی۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر دونوں مقتولین کی لاشیں قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا ہے۔

اس معاملے میں کیراکت سرکل افسر اجیت کمار رجک نے بتایا کہ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچی اور لاش کو اپنی تحویل میں لے لیا۔ اہل خانہ کی شکایت پر نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ زخمی کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ اس کا علاج چل رہا ہے۔ جائے وقوعہ پر صورتحال معمول پر ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande