ممبئی انڈینز کے گھریلو حالات سے نمٹنا آسان نہیں :کے کے آر کوچ چندرکانت پنڈت
ممبئی، 30 مارچ (ہ س)۔ کولکاتہ نائٹ رائیڈرز (کے کے آر) کے ہیڈ کوچ چندرکانت پنڈت نے 31 مارچ کو وانکھیڑے اسٹیڈیم میں ممبئی انڈینز کے خلاف میچ سے قبل اپنی ٹیم کی کارکردگی پر اعتماد کا اظہار کیا۔کے کے آر نے اپنے آخری میچ میں راجستھان رائلز کو آٹھ وکٹوں
ممبئی انڈینز کے گھریلو حالات سے نمٹنا آسان نہیں :کے کے آر کوچ چندرکانت پنڈت


ممبئی، 30 مارچ (ہ س)۔

کولکاتہ نائٹ رائیڈرز (کے کے آر) کے ہیڈ کوچ چندرکانت پنڈت نے 31 مارچ کو وانکھیڑے اسٹیڈیم میں ممبئی انڈینز کے خلاف میچ سے قبل اپنی ٹیم کی کارکردگی پر اعتماد کا اظہار کیا۔کے کے آر نے اپنے آخری میچ میں راجستھان رائلز کو آٹھ وکٹوں سے شکست دی تھی، جب کہ ممبئی انڈینس نے اب تک اپنے اوپننگ میچ میں واپسی کی کوشش کی ہے۔

ممبئی انڈینز کے باو¿لنگ اٹیک کے بارے میں بات کرتے ہوئے پنڈت نے اعتراف کیا کہ جسپریت بمراہ کی عدم موجودگی ممبئی کے لیے ایک بڑا دھچکا ہے، لیکن وہ دوسرے گیند بازوں کو ہلکے میں نہیں لے سکتے۔ انہوں نے کہا، بمراہ ممبئی کے لیے اہم ہیں، لیکن ان کے دیگر گیند باز بھی قابل ہیں۔

چندرکانت پنڈت کا ماننا ہے کہ ان کی ٹیم ممبئی کی خراب شروعات کا فائدہ اٹھا سکتی ہے لیکن گھریلو حالات سے محتاط رہنا ضروری ہوگا۔ انہوں نے کہا، ہماری ٹیم نے گزشتہ میچ میں شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا۔ ممبئی انڈینز اب تک ایسا پرفارم نہیں کر پائی ہے کہ ان پر دباو¿ ڈالا جا سکے۔ لیکن وانکھیڑے میں کھیلنا ہمیشہ چیلنجنگ ہوتا ہے، اور ہم خود کو کنڈیشنز کے مطابق ڈھالنے کی تیاری کر رہے ہیں۔

انہوں نے کپتان اجنکیا رہانے کی کپتانی کی بھی تعریف کی اور کہا، رہانے نے نہ صرف کے کے آر بلکہ ممبئی اور ہندوستانی ٹیم کی بھی کپتانی کی ہے۔ ان کا کمپوزر اور قیادت ٹیم کے لیے بہت اہم ہے۔ انہوں نے کوئنٹن ڈی کاک کی 97 رنز کی ناقابل شکست اننگز کی بھی تعریف کی۔ انہوں نے کہا- پاور پلے میں ان کے جارحانہ کھیل نے ٹیم کو شاندار آغاز دیا ہے۔ اور یہی اس کی سب سے بڑی طاقت ہے۔

کوچ پنڈت نے یہ بھی واضح کیا کہ اسٹار کھلاڑی سنیل نارائن اب پوری طرح فٹ ہیں اورسلیکشن کے لیے دستیاب ہوں گے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande