نئی دہلی،03مارچ(ہ س)۔
حکومت کی نشہ مکت بھارت ابھیان (این ایم بی اے) بیداری مہم سے مکمل مطابقت رکھتے ہوئے جامعہ ملیہ اسلامیہ کے ڈین،اسٹوڈینٹ ویلفیئر آفس نے طلبہ میں مادے کے غلط استعمال کے سلسلے میں بیداری عام کرنے کے لیے متعدد اہم پروگرام کیے ہیں۔ تناظرات کی صورت گری اور بیداری کو فروغ دینے کے سلسلے میں تعلیمی اداروں کے اہم رول کو تسلیم کرتے ہوئے جامعہ ملیہ اسلامیہ نے قومی پہل کو تعاون دینے میں فعال موقف اختیار کیا ہے۔
ستائیس فروری دوہزار پچیس کو مادے کے غلط استعمال کے خطرات اور اس کے دوررس سماجی اثرات کو اجاگر کرتے ہوئے دو فکر انگیز نکڑ ناٹک کھیلے گئے۔ڈاکٹر جاوید حسن کی کنوینر شپ اور پروفیسر دانش اقبال کی ایڈوائزرشپ میں ’خاموشی‘ کے عنوان سے ایک نکڑ ناٹک جامعہ کے ڈرامہ کلب نے پیش کیا۔اسٹریٹ تھیٹر کی موثر آواز کو استعمال کرتے ہوئے لت کے اثرات کے سلسلے میں ایک موثر پیغام دیا گیا۔پہلا نکڑ ناٹک جامعہ سینٹرل کینٹین میں کھیلا گیا جب کہ دوسرا ایف ٹی کے۔سی آئی ٹی میں کھیلا گیا۔ پر اثر قصہ گوئی کی مدد سے دونوں نکڑ ناٹکوں نے ہم جماعتوں کے دباو¿،غلط اطلاعات اور مدد کی خواستگاری کی اہمیت نے سامعین پر دیر پا اثر چھوڑا۔بعد میں پروفیسر نیلوفر افضل، ڈین،ڈی ایس ڈبلیو اور پروفیسر رویندر آر۔پاٹل،اسسٹنٹ،ڈی ایس ڈبلیو کی قیادت و رہنمائی میں ایف ٹی کے۔سی آئی ٹی ہال کانفرنس ہال میں ’نشہ مکت بھارت اویرنیس ڈرائیو‘ کے موضوع پر ایک مذاکراتی اجلاس بھی منعقد کیا گیا۔پروگرام میں آلوک اگروال اور جناب محمد مسرور عالم قاسمی شامل تھے جنھوں نے مادے کے غلط استعمال کی نفسیاتی،سماجی اور صحت سے متعلق پہلوو¿ں پر اظہار خیال کیا۔ پروگرام مذاکراتی نوعیت کا ہونے کی وجہ سے بامعنی مباحثے میں طلبہ کی شمولیت کی حوصلہ افزائی کے ساتھ اپنے خدشات کو مقررین کے سامنے رکھنے اور نشہ آور چیزوں سے کیمپس کو پاک رکھنے کے سلسلے میں اپنے رول کو سمجھنے کی بھی حوصلہ افزائی کی گئی۔
بیداری مہم اٹھائیس فروری دوہزار پچیس کو بھی جاری رہی جب فیکلٹی آف فائن آرٹس میں تیسر ا نکڑ ناٹک کھیلا گیا۔اس اضافی ڈرامے نے پہلے دن کے بنیادی پیغام کی توثیق کی اور مختلف شعبوں کے بڑی پیمانے پر سامعین طلبہ تک بیداری مہم کی آواز پہنچی۔ پروفیسر نیلو فر افضل،ڈین،اسٹوڈینٹس ویلفیئر کی قیادت و نگرانی میں یہ پہل ہوئی ہیں جنھوں نے طلبہ کی شراکت کو فروغ دیا ہے نیز سماجی مسائل سے نبرد آزمائی میں نوجوان قیادت کی اہمیت پر زور دیاہے۔ جامعہ ملیہ اسلامیہ ایک زیادہ صحت مند،نشہ آور چیزوں سے پاک کیمپس کے فروغ کے تئیں اپنے عہد کو دہراتے ہوئے جاری بیداری مہم پروگراموں اور ہم جماعتوں کی شروع کی گئی پہل کے توسط سے ان کوششوں کو جاری رکھنے کے لیے پابند عہد ہے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Md Owais Owais