نئی دہلی، 29 مارچ (ہ س)۔
سابق آسٹریلوی کھلاڑی اسٹورٹ لا کو آئندہ 2 سال کے لیے نیپال مینز کرکٹ ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کر دیا گیا ہے۔ نیپال کرکٹ ایسوسی ایشن (سی اے این) نے یہ اطلاع دی ہے۔ لا سے پہلے مونٹی ڈیسائی نیپال ٹیم کے کوچ تھے۔ ان کا دور رواں سال فروری میں ختم ہوا۔
سوشل میڈیا اکاو¿نٹ ایکس پر یہ معلومات دیتے ہوئے نیپال کرکٹ ایسوسی ایشن نے کہا کہ سابق آسٹریلوی لیجنڈ اسٹیورٹ لا اگلے دو سال تک نیپال کی مردوں کی قومی کرکٹ ٹیم کی کمان سنبھالیں گے۔
56 سالہ اسٹورٹ لا نے 1994 سے 1999 کے درمیان آسٹریلوی ٹیم کے لیے کرکٹ کھیلی۔ اس نے ایک ٹیسٹ اور 54 ون ڈے میچ کھیلے، 1291 رنز بنائے اور 12 وکٹیں لیں۔ بین الاقوامی کرکٹ کو خیرباد کہنے کے بعد وہ کوچنگ کی دنیا میں داخل ہوئے۔ ان کے پاس کوچنگ کا کافی تجربہ ہے۔ وہ امریکہ، سری لنکا، بنگلہ دیش، ویسٹ انڈیز اور افغانستان کے ساتھ بین الاقوامی سطح پر کام کر چکے ہیں۔ گزشتہ سال ان کی کوچنگ میں امریکی ٹیم نے آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 میں تاریخی کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ ہوم گراو¿نڈ پر کھیلے گئے ٹورنامنٹ میں امریکہ نے گروپ مرحلے میں اپنے ابتدائی میچ میں کینیڈا کو شکست دی۔ اس کے بعد پاکستان کے خلاف تاریخی فتح درج ہوئی۔ اس کے ساتھ وہ سپر ایٹ مرحلے تک پہنچنے میں کامیاب رہے۔
ہندوستان سماچار / عطاءاللہ