موئسز ہنریکز نے فرسٹ کلاس کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لی
موئسز ہنریکز نے فرسٹ کلاس کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لی لندن، 28 مارچ (ہ س)۔ نیو ساوتھ ویلز کے کپتان موئسز ہنریکز نے فرسٹ کلاس کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے۔ انہوں نے 25-2024 کے سیزن کے وسط میں اس فارمیٹ سے خود کو دور کر لیا تھا۔ آسٹریلیا کے لیے
موئسز ہنریکز


موئسز ہنریکز نے فرسٹ کلاس کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لی

لندن، 28 مارچ (ہ س)۔

نیو ساوتھ ویلز کے کپتان موئسز ہنریکز نے فرسٹ کلاس کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے۔ انہوں نے 25-2024 کے سیزن کے وسط میں اس فارمیٹ سے خود کو دور کر لیا تھا۔ آسٹریلیا کے لیے چار ٹیسٹ میچ کھیلنے والے 38 سالہ ہنریکز اب بھی ون ڈے کپ میں نیو ساوتھ ویلز کے لیے دستیاب ہوں گے۔ اس کے علاوہ، وہ سڈنی سکسرز کے ساتھ اپنے موجودہ معاہدے کے تحت ایک اور سیزن کھیلیں گے، جہاں وہ کپتان بھی ہیں۔

ہنریکز نے نومبر کے آغاز سے شیفیلڈ شیلڈ میں نیو ساوتھ ویلز کے لیے کوئی میچ نہیں کھیلا ہے۔ ان کی غیر موجودگی میں، جیک ایڈورڈز نے ٹیم کی ذمہ داری سنبھالی اور نیو ساوتھ ویلز نے فائنل تک پہنچنے کی پوری کوشش کی، حالانکہ وہ چوتھے نمبر پر رہے۔

اپنی ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے، ہنریکز نے کہا، ’’اس سال کرسمس سے پہلے میں نے فیصلہ کیا تھا کہ اب مجھے شیفیلڈ شیلڈ کرکٹ نہیں کھیلنی چاہیے۔ اس ریاست کے لیے قیادت کرنا اور کھیلنا اعزاز کی بات تھی، لیکن نیو ساوتھ ویلز کے لیے کھیلنا صرف الفاظ اور تیاری سے نہیں بلکہ کارکردگی کے بارے میں ہے۔‘‘

انہوں نے آگے کہا، ’’میری فٹنس اب بھی ٹھیک تھی لیکن اس عمر میں اگر میں اپنی ریاست کے لیے میچ نہیں جیت پا رہا تو پھر قیادت کیسے کر سکتا ہوں؟ ہمارے پاس بہت اچھے نوجوان کھلاڑی ہیں جو اس ٹیم کو آگے لے کر جائیں گے اور میں انہیں اپنا بھرپور تعاون دوں گا۔‘‘

اپنے فرسٹ کلاس کیرئیر میں ہینریکز نے 34.84 کی اوسط سے 6830 رن بنائے اور 13 سنچریاں بنائیں۔ گیندبازیمیں بھی انہوں نے 30.75 کی اوسط سے 127 وکٹیں حاصل کیں۔ اپنے کیریئر کے ابتدائی دور میں انہیں آسٹریلیا کا مستقبل سمجھا جاتا تھا۔ 2013 میں چنئی میں بھارت کے خلاف اپنے ٹیسٹ ڈیبیو پر، انہوں نے 68 اور ناٹ آوٹ 81 رن بنائے۔ تاہم اس کے بعد کے تین ٹیسٹ میچوں میں وہ دوہرا ہندسہ عبور نہیں کر سکے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande