انکم ٹیکس کے دفاتر 29  سے 31 مارچ تک کھلے رہیں گے: سی بی ڈی ٹی
نئی دہلی، 27 مارچ (ہ س)۔ ملک بھر میں محکمہ انکم ٹیکس کے دفاتر 29 مارچ سے 31 مارچ تک کھلے رہیں گے تاکہ ٹیکس دہندگان کو رواں مالی سال کے لیے زیر التواء ٹیکس سے متعلق کام کو نمٹانے میں سہولت فراہم کی جا سکے۔ موجودہ مالی سال 25-2024 مارچ کی 31 تاریخ کو
انکم ٹیکس کے دفاتر 29 اور31 مارچ کو کھلے رہیں گے: سی بی ڈی ٹی


نئی دہلی، 27 مارچ (ہ س)۔ ملک بھر میں محکمہ انکم ٹیکس کے دفاتر 29 مارچ سے 31 مارچ تک کھلے رہیں گے تاکہ ٹیکس دہندگان کو رواں مالی سال کے لیے زیر التواء ٹیکس سے متعلق کام کو نمٹانے میں سہولت فراہم کی جا سکے۔ موجودہ مالی سال 25-2024 مارچ کی 31 تاریخ کو ختم ہو رہا ہے۔ جمعرات کو جاری کردہ ایک حکم میں، مرکزی براہ راست ٹیکس بورڈ (سی بی ڈی ٹی) نے کہا، زیر التواء محکمانہ کام کو مکمل کرنے میں سہولت فراہم کرنے کے لیے، ہندوستان بھر میں انکم ٹیکس کے تمام دفاتر 29، 30 اور 31 مارچ، 2025 کو کھلے رہیں گے۔

بیان کے مطابق محکمہ انکم ٹیکس کے دفاتر ملک بھر میں کھلے رہیں گے تاکہ ٹیکس دہندگان کو رواں مالی سال 25-2024 کے لیے زیر التواء ٹیکس سے متعلق کام کو نمٹانے میں سہولت فراہم کی جا سکے۔ رواں مالی سال 31 مارچ کو ختم ہو رہا ہے۔ سی بی ڈی ٹی کی طرف سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ملک بھر میں انکم ٹیکس ڈیپارٹمنٹ کے دفاتر ہفتے کے آخر اور عید الفطر کے باوجود کھلے رہیں گے، جو پیر کو پڑ سکتی ہے۔ دراصل، 31 مارچ 2025 موجودہ مالی سال کا آخری دن بھی ہے۔ لہٰذا اس مالی سال سے متعلق تمام سرکاری ادائیگیاں اور تصفیے اسی دن مکمل کر لیے جائیں۔

دریں اثنا، ریزرو بینک آف انڈیا (آر بی آئی) نے ایک بیان میں کہا کہ موجودہ مالی سال میں سرکاری وصولیوں اور ادائیگیوں کے حساب کتاب کو آسان بنانے کے لیے ملک بھر میں خصوصی کلیئرنگ آپریشنز کرنے کے لیے بھی ضروری انتظامات کیے گئے ہیں۔ آر بی آئی نے سرکاری کام کرنے والے بینکوں کو ہدایت دی ہے کہ وہ ٹیکس دہندگان کی سہولت کے لیے 31 مارچ کو کھلے رہیں۔

غور طلب ہے کہ 31 مارچ 2025 تشخیصی سال 24-2023 کے لیے اپ ڈیٹ شدہ انکم ٹیکس ریٹرن (آئی ٹی آر) داخل کرنے کی آخری تاریخ بھی ہے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالواحد


 rajesh pande